مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
26. في التسمية على الطعام
کھانے پر بسم اللہ پڑھنا
ترقیم عوامۃ: 25000 ترقیم الشثری: -- 26107
٢٦١٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام قال: كان ابي لا يؤتى بطعام ولا شراب حتى الشربة من الدواء فيطعمه او يشربه حتى يقول: الحمد لله الذي هدانا واطعمنا وسقنا ونعمنا، (١) الله اكبر، (اللهم) (٢) (الفتنا) (٣) نعمتك بكل شر، واصبحنا (وامسينا) (٤) منها بكل خير، نسالك تمامها وشكرها، لا خير إلا خيرك، ولا إله غيرك، إله الصالحين ورب العالمين الحمد لله رب العالمين، لا إله إلا الله، ما شاء الله، لا قوة إلا بالله اللهم بارك لنا فيما رزقتنا وقنا عذاب النار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (و).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: (ألفينا).
(٤) في [ط]: بياض.
حضرت ہشام سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میرے والد کے پاس کوئی کھانا یا مشروب نہیں لایا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ دوائی کا ایک گھونٹ بھی لایا جاتا۔ جس کو وہ کھاتے یا پیتے تو یہ کہتے۔ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں کھلایا۔ ہمں ہ پلایا اور ہمیں نعمتوں سے نوازا۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اے اللہ! تیری نعمتوں نے ہمیں ہر شر کے باوجود ہمیں پا لیا اور ہم نے صبح و شام، مکمل خیر کے ساتھ کی۔ ہم آپ سے مکمل نعمتوں اور ان کے شکریہ کا سوال کرتے ہیں۔ آپ کی (عطا کردہ) خیر کے علاوہ کوئی خیر نہیں ہے۔ آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اے صالحین کے معبود! اے جہانوں کے پرور دگار۔ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو جہانوں کا پروردگار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نیں ے ہے۔ (وہی ہوتا ہے) جو اللہ چاہتا ہے۔ طاقت اللہ کی طرف سے ہے۔ اے اللہ! آپ نے ہمیں جو رزق عطا فرمایا ہے اس میں برکت دیجئے اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لیجئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26107]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26107، ترقيم محمد عوامة 25000)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 26107 in Urdu