مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. ما قالوا: في البر وصلة الرحم
بعض لوگوں نے نیکی اور صلہ رحمی کے بارے میں یوں فرمایا
ترقیم عوامۃ: 25898 ترقیم الشثری: -- 27030
٢٧٠٣٠ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن زرارة بن اوفى عن عبد الله بن سلام قال: لما قدم رسول الله ﷺ المدينة انجفل الناس نحوه فاتيته، فلما نظرت إليه عرفت ان وجهه ليس (بوجه) (١) كذاب، فكان اول شيء سمعته يقول:"يا ايها الناس افشوا السلام وصلوا الارحام واطعموا الطعام وصلوا بالليل والناس نيام" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (وجه).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٧٨٤)، وابن ماجه (١٣٣٤)، والحاكم (٣/ ١٣)، وعبد بن حميد (٤٩٦)، والدارمي (١٤٦٠)، ويعقوب في المعرفة (١/ ٢٦٤)، وابن أبي عاصم في الأوائل (٨٠)، ومحمد بن نصر في قيام الليل (٢٠)، وابن قانع ٢/ ١٣٢، والطبراني ١٣/ (٣٨٥)، وابن السني (٢١٥)، وتمام (١١٧٤)، والبيهقي ٢/ ٥٠٢، والبغوي (٩٢٦).
حضرت عبد اللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے، تو لوگ جلدی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، آپ کہتے ہیں کہ میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف دیکھا تو میں نے پہچان لیا کہ بیشک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہے اور سب سے پہلی بات جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنی وہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! سلام کو پھیلاؤ، اور صلہ رحمی کرو اور کھانا کھلاؤ، اور رات کو نماز پڑھو، اس حال میں کہ لوگ سو رہے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27030، ترقيم محمد عوامة 25898)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27030 in Urdu