مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. ما يؤمر به الرجل في مجلسه؟
کسی آدمی کو مجلس میں جن باتوں کا حکم دیا گیا ہے
ترقیم عوامۃ: 26043 ترقیم الشثری: -- 27182
٢٧١٨٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا حميد الطويل عن انس قال: كنت مع الغلمان فمر علينا النبي ﷺ (١) فسلم (علينا) (٢) ، ثم بعثني في حاجة وجلس في جدار او في ظل حتى اتيته فابلغته حاجته، فلما اتيت ام سليم قالت: ما حبسك اليوم؟ قلت: (بعثني) (٣) النبي ﷺ (في حاجة) (٤) ، قالت: ما هي؟ قلت: إنها سر قالت: فاحفظ سر رسول الله ﷺ (قال) (٥) : فما حدثت بها احدا (قط) (٦) (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: ﵇.
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [أ، ح، هـ]: (بعث).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [أ، ط]: (قالت).
(٦) سقط من: [ز].
(٧) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٢٠٦٠)، وأبو داود (٥١٦١)، وابن ماجه (٣٧٠٠)، والبخاري في الأدب المفرد (١١٣٩)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٣٨٢)، والبغوي (٣٣٠٧)، وروى أصله: البخاري في الصحيح (٦٢٨٩)، ومسلم (٢٤٨٢).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں بچوں کے ساتھ تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سلام کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کسی کام کے لیے بھیج دیا اور دیوار کے سائے میں بیٹھ گئے یہاں تک میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آگیا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کام کے بارے میں بتلایا۔ پھر جب میں حضرت ام سلیم کے پاس آیا تو انہوں نے کہا: آج کس بات نے تمہیں روکے رکھا؟ میں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کسی کام بھیج دیا تھا۔ انہوں نے پوچھا: کیا کام تھا؟ میں نے کہا: بیشک وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا راز ہے۔ آپ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راز کی حفاظت کرو۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے کسی کو بھی اس کے بارے میں نہیں بتلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27182]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27182، ترقيم محمد عوامة 26043)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27182 in Urdu