مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
28. ما يدعو به الرجل إذا قام من مجلسه
اس دعا کا بیان جو آدمی اپنی مجلس سے اُٹھتے وقت مانگے
ترقیم عوامۃ: 29939 ترقیم الشثری: -- 31298
٣١٢٩٨ - حدثنا جرير عن منصور عن فضيل بن عمرو عن زياد بن الحصين قال: دخلت على ابي العالية فلما اردت ان اخرج من عنده قال: الا ازودك كلمات علمهن جبريل محمدا ﷺ (١) قال: قلت: بلى! قال: فإنه لما كان (بآخرة) (٢) كان إذا قام من مجلسه قال:"سبحانك اللهم وبحمدك، اشهد ان لا إله إلا انت، استغفرك واتوب إليك" (٣) ، فقيل: يا رسول الله ما هؤلاء الكلمات التي تقولهن؟ قال:"هن كلمات علمنيهن جبريل (كفارات) (٤) لما يكون في المجلس (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [ط]: (باحر).
(٣) في [ك]: زيادة (قال).
(٤) في [ب]: (كفارة).
(٥) مرسل؛ أبو العالية تابعي، أخرجه النسائي في عمل اليوم والليلة (٤٣٥)، وتقدم متصلًا برقم [٣١٣٤١] ورجح أبو حاتم وأبو زرعه كما في العلل لابن أبي حاتم ٢/ ١٨٨، والدارقطني ٦/ ٣٧ إرساله، والاتصال زيادة ثقة فتقبل.
حضرت زیاد بن الحصین فرماتے ہیں: میں حضرت ابو العالیہ کی خدمت میں حاضر ہوا، جب میں نے ان کے پاس سے نکلنے کا ارادہ کیا تو وہ فرمانے لگے: کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ بتادوں جو کلمات حضرت جبرائیل نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سکھلائے تھے؟ حضرت زیاد فرماتے ہیں: کہ میں نے کہا: کیوں نہیں؟ (ضرور سکھلائیں) تو حضرت ابو العالیہ فرمانے لگے: جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجلس کے بالکل اخیر میں ہوتے اور مجلس سے اٹھنے لگتے تھے تو یہ کلمات پڑھتے: اے اللہ! تو پاک ہے اور میں تیری حمد بیان کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہں ج، میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں ا ورتیرے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں: پھر پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! جو کلمات آپ نے کہے ہیں وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کلمات حضرت جبرائیل نے مجھے سکھائے ہیں، اور یہ مجلس میں ہونے والے کاموں کا کفارہ بن جاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31298]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31298، ترقيم محمد عوامة 29939)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31298 in Urdu