مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
16. ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32651 ترقیم الشثری: -- 34156
٣٤١٥٦ - [حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك عن زيد بن وهب (قال) (١) : قال عبد الله: ما اظن اهل بيت من المسلمين لم يدخل عليهم حزن عمر، يوم اصيب عمر إلا اهل بيت سوء، إن عمر كان اعلمنا بالله، واقرانا لكتاب الله، وافقهنا في دين الله] (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) في [جـ]: تكرر الخبر، وسقط (إن) قبل (عمر).
(٣) صحيح.
حضرت زید بن وھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میرا گمان نہیں ہے کہ مسلمانوں کا کوئی گھرانہ ایسا ہو جہاں حضرت عمر کی وفات کے دن حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا غم داخل نہ ہوا ہو، مگر یہ کہ کوئی برا گھرانہ ہوگا۔ یقینا حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہم میں سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی معرفت رکھنے والے، اور اللہ کی کتاب کو ہم سب میں زیادہ پڑھنے والے، اور اللہ کے دین کے بارے میں ہم سب سے زیادہ سمجھ رکھنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34156]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34156، ترقيم محمد عوامة 32651)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34156 in Urdu