🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32678 ترقیم الشثری: -- 34184
٣٤١٨٤ - حدثنا وكيع عن هارون بن ابي إبراهيم عن عبد الله بن عبيد بن عمير قال: دخل ابن عباس على عمر حين طعن فقال له: يا امير المؤمنين، إن كان إسلامك لنصرا، وإن (كانت) (١) إمارتك لفتحا، والله لقد ملات الارض عدلا حتى إن الرجلين ليتنازعان فينتهيان إلى امرك، قال عمر: اجلسوني، فاجلسوه، قال: رد علي كلامك، قال: فرده عليه، قال: فتشهد لي بهذا الكلام (٢) يوم تلقاه؟ قال: نعم، قال: فسر ذلك عمر وفرح (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (كان).
(٢) في [هـ]: زيادة (عند اللَّه).
(٣) رجاله ثقات لكن عبد اللَّه بن عبيد لم يدرك عهد عمر، أخرجه ابن سعد ٣/ ٣٥٤، والخطيب في تاريخ بغداد ١١/ ١٦٧، وابن عساكر ٤٤/ ٤٣٠، وابن بطة كما في منهاج السنة ٦/ ٥٢.

حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو نیزہ مارا گیا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اپ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اور آپ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے امیر المؤمنین: یقینا آپ کا اسلام مسلمانوں کی مدد ثابت ہوا، اور آپ کی خلافت مسلمانوں کی فتح۔ اللہ کی قسم! آپ رضی اللہ عنہ نے زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیا۔ یہاں تک کہ اگر دو آدمیوں کے درمیان جھگڑا ہوتا تو وہ دونوں آپ کی طرف اپنا معاملہ سونپ دیتے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگو مجھے بٹھا دو۔ پس لوگوں نے ان کو بٹھایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھ پر دوبارہ اپنی بات دہراؤ۔ تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے دوبارہ اپنی بات دہرائی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم اس بات کی اس دن گواہی دو گے جب تم اپنے رب سے ملو گے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں۔ اس بات سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ مسرور ہوئے اور بہت خوش ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34184]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34184، ترقيم محمد عوامة 32678)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34184 in Urdu