مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
16. ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32679 ترقیم الشثری: -- 34185
٣٤١٨٥ - حدثنا وكيع عن سلمة بن وردان قال: سمعت انسا يقول: قال رسول الله ﷺ لاصحابه:"من شهد منكم جنازة؟" قال عمر: انا، قال:"من عاد منكم مريضا؟" قال عمر: انا، قال:"من تصدق؟" قال عمر: انا، قال:"من اصبح منكم صائما؟" قال عمر: انا، قال رسول الله ﷺ:"وجبت وجبت" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ سلمة صدوق، أخرجه أحمد (١٢٨١)، والبزار (١٠٤٣/ كسف)، وابن عدي ٣/ ١١٨٠، والبغوي (١٦٤٧).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ م سے پوچھا: تم میں سے کون جنازہ میں حاضر ہوا؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کس نے مریض کی عیادت کی؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کس نے صدقہ دیا؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کس نے روزے کی حالت میں صبح کی؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں نے اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت واجب ہوگئی، جنت واجب ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34185]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34185، ترقيم محمد عوامة 32679)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34185 in Urdu