مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
16. ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32680 ترقیم الشثری: -- 34186
٣٤١٨٦ - حدثنا محمد بن بشر (قال) (١) : ثنا مسعر عن موسى بن ابي كثير عن مجاهد قال: مر عمر برسول الله ﷺ وهو وعائشة وهما ياكلان حيسا، فدعاه فوضع يده مع ايديهما، فاصابت يده يد عائشة، فقال: اوه، لو اطاع في هذه وصواحبها ما (راتهن) (٢) اعين، قال: وذلك قبل (آية) (٣) الحجاب، قال: فنزلت آية الحجاب (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (رأهنه).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٤) مرسل؛ مجاهد تابعي.
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا گزر ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہوا اس حال میں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھیں۔ اور آپ دونوں حلوہ کھا رہے تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بھی بلا لیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے ہاتھوں کے ساتھ ہی اپنا ہاتھ ڈالا تو آپ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاتھ سے ٹکرا گیا اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اوہ! اگر اس کے اور اس کے ساتھیوں کے معاملہ میں میری بات مانی جاتی تو اس کو اور اس کے ساتھیوں کو کوئی آنکھ بھی نہ دیکھ سکتی۔ یہ حجاب کا حکم اترنے سے پہلے کا واقعہ تھا۔ پس اس پر آیت نازل ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34186]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34186، ترقيم محمد عوامة 32680)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34186 in Urdu