🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. ما جاء في مبعث النبي ﷺ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بارے میں آنے والی روایات کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37711 ترقیم الشثری: -- 39315
٣٩٣١٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن الحسن قال: (ابتعث) (١) الله النبي ﷺ (٢) مرة لإدخال رجل الجنة، قال: فمر على (كنيسة) (٣) ⦗٣٥٩⦘ من كنائس اليهود فدخل إليهم وهم يقرؤون سفرهم، فلما راوه اطبقوا السفر وخرجوا، (و) (٤) في ناحية من الكنيسة رجل يموت قال: فجاء إليه فقال: إنما منعهم ان (يقرؤا) (٥) انك اتيتهم وهم يقرؤن (نعت) (٦) نبي هو نعتك، ثم جاء إلى السفر ففتحه ثم قرا فقال: اشهد ان لا إله إلا الله وان محمدا رسول الله ﷺ، (ثم قبض فقال رسول الله ﷺ) (٧) :"دونكم اخاكم"، (قال) (٨) : فغسلوه وكفنوه وحنطوه ثم صلى عليه (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (انبعث).
(٢) في [س، هـ]: ﵊.
(٣) في [ب، س]: (كنيسته).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) في [ق]: (يقرءون).
(٦) في [أ، ب، س]: (بعث).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) سقط من: [س].
(٩) مرسل ضعيف؛ الحسن تابعي، وعطاء اختلط.

حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک آدمی کو جنت میں داخل کرنے کے لئے بھیجا۔ راوی کہتے ہیں: پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہود کی عبادت گاہوں میں سے ایک عبادت گاہ کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے اس وقت وہ لوگ اپنی کتاب پڑھ رہے تھے۔ جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو کتاب کو بند کردیا اور باہر نکل گئے۔ عبادت گاہ کے ایک کونہ میں ایک آدمی مر نے کے قریب پڑا ہوا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس آدمی کے پاس تشریف لائے تو اس آدمی نے عرض کیا۔ ان لوگوں (یہود) کو پڑھنے سے اس بات نے منع کیا ہے کہ آپ ان کے پاس تشریف لائے ہیں اور یہ لوگ (اس وقت) ایک نبی کی صفات پڑھ رہے تھے۔ جو کہ آپ ہی ہیں۔ پھر وہ آدمی کتاب کے پاس آیا۔ اس کو کھولا اور پڑھا تو کہا۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ پھر اس آدمی کی روح قبض ہوگئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’؛ اپنے بھائی کو سنبھالو۔ راوی کہتے ہیں: پھر صحابہ نے اس کو غسل دیا اور کفن دیا اور حنوط لگایا پھر اس پر جنازہ پڑھا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39315]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39315، ترقيم محمد عوامة 37711)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39315 in Urdu