مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. في أذي قريش للنبي ﷺ وما لقي منهم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش کی اذیت پہنچانے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو ان سے تکالیف پہنچی ہیں ان کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37718 ترقیم الشثری: -- 39322
٣٩٣٢٢ - حدثنا جعفر بن عون قال: اخبرنا سفيان عن ابي إسحاق عن عمرو ابن ميمون عن عبد الله بن مسعود قال: كان النبي ﷺ يصلي في ظل الكعبة قال: فقال ابو جهل وناس من قريش، قال: ونحرت جزور في ناحية مكة، قال: فارسلوا فجاؤا من سلاها فطرحوه عليه، قال: فجاءت فاطمة حتى القته عنه، قال: فكان ⦗٣٦٥⦘ (يستحب) (١) (ثلاثا) (٢) يقول:"اللهم عليك بقريش، اللهم عليك بقريش، (اللهم عليك بقريش) (٣) : بابي جهل بن هشام وعتبة بن ربيعة وشيبة بن ربيعة والوليد بن عتبة وامية بن خلف وعقبة بن ابي معيط"، قال: قال عبد الله: (فلقد) (٤) رايتهم قتلى في قليب بدر، قال ابو إسحاق: ونسيت السابع (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س]، وفي [أ]: (تستحب)، وفي [ق]: (ينتحب).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) سقط من: [ق].
(٤) في [ب]: (لقد).
(٥) صحيح؛ جعفر ثقة، أخرجه البخاري (٢٤٠)، ومسلم (١٧٩٤).
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ کے سایہ میں نماز پڑھ رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ ابو جہل اور قریش کے لوگوں نے کہا: اس وقت مکہ کے کسی محلہ میں اونٹ ذبح ہوا تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ انہوں نے (کسی کو) بھیجا پس یہ اونٹ کی اوجری لے کر آئے اور انہوں نے اس کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پھینک دیا۔ راوی کہتے ہیں: حضرت فاطمہ نے آ کر اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہٹایا۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ یہ بات دہرائی۔ اے اللہ! قریش کو پکڑ، اے اللہ! قریش کو پکڑ۔ اے اللہ! قریش کو پکڑ۔ ابو جہل بن ہشام کو۔ عتبہ بن ربیعہ کو۔ شبہہ بن ربیعہ کو۔ ولید بن عتبہ کو، امیہ بن خلف کو اور عقبہ بن ابی معیط کو۔ راوی کہتے ہیں: کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ان سب کو قلیب بدر میں مقتول حالت میں دیکھا۔ ابو اسحاق کہتے ہیں کہ مجھے ساتویں آدمی کا نام بھول گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39322، ترقيم محمد عوامة 37718)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39322 in Urdu