🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. في أذي قريش للنبي ﷺ وما لقي منهم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش کی اذیت پہنچانے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو ان سے تکالیف پہنچی ہیں ان کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37720 ترقیم الشثری: -- 39324
٣٩٣٢٤ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا يزيد بن زياد قال: حدثنا ابو صخرة جامع بن شداد عن طارق المحاربي قال: رايت رسول الله صلى الله عليه (١) وسلم بسوق ذي المجاز وانا في بياعة ابيعها، قال: فمر وعليه جبة له حمراء وهو ينادي باعلى صوته:"ايها الناس، قولوا: لا إله إلا الله تفلحوا"، ورجل يتبعه بالحجارة، (قد) (٢) ادمى كعبيه وعرقوبيه، وهو يقول: يا ايها الناس لا تطيعوه فإنه كذاب، قال: قلت: من هذا؟ قالوا: هذا غلام بني عبد المطلب، قلت: فمن هذا ⦗٣٦٧⦘ الذي يتبعه يرميه (بالحجارة؟) (٣) قالوا: عمه عبد العزى وهو ابو لهب (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: زيادة (وآله).
(٢) في [جـ]: (وقد).
(٣) سقط من: [جـ، س].
(٤) صحيح؛ أخرجه النسائي ٨/ ٥٥، و (٢٣١١)، وابن حبان (٦٥٦٢)، وابن خزيمة (١٥٩)، والبخاري في خلق أفعال العباد (٢٧)، والدارقطني ٣/ ٤٤، والحاكم ٢/ ٦١١، والطبراني (٨١٧٥)، والبيهقي ١/ ٧٦ و ٦/ ٤٠، وروى ابن ماجه (٢٦٧٠) بعضه، وذكره ابن أبي شيبة مطولًا في المسند (٨٢٢).

حضرت طارق محاربی بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا۔ اور میں وہاں کوئی چیز فروخت کرنے کے لئے گیا تھا۔ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (وہاں سے) گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سُرخ رنگ کا جُبہ تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بآواز بلند یہ ندا کر رہے تھے۔ اے لوگو! لا الہ الا اللّٰہ کہہ لو۔ تم کامیاب ہو جاؤ گے۔ اور ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے پتھر لے کر آ رہا تھا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ٹخنے اور ایڑیوں کو خون آلود کردیا تھا اور وہ شخص کہہ رہا تھا۔ اے لوگو! اس کے پیچھے نہ لگنا! کیونکہ یہ جھوٹا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے پوچھا؟ یہ نوجوان کون ہے؟ لوگوں نے کہا۔ یہ بنی عبد المطلب کا لڑکا ہے۔ میں نے پوچھا: یہ آدمی کون ہے جو اس کے پیچھے پتھر مار رہا ہے؟ لوگوں نے کہا۔ اس کا چچا عبدا لعزی ہے اور یہی ابو لہب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39324]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39324، ترقيم محمد عوامة 37720)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39324 in Urdu