مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. في أذي قريش للنبي ﷺ وما لقي منهم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش کی اذیت پہنچانے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو ان سے تکالیف پہنچی ہیں ان کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37721 ترقیم الشثری: -- 39325
٣٩٣٢٥ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن ثابت عن انس قال: قال رسول الله صلى الله عليه (١) وسلم:" (لقد) (٢) (اوذيت) (٣) في الله وما يؤذى احد، ولقد (اخفت) (٤) في الله وما يخاف احد، ولقد اتت علي ثالثة من بين يوم وليلة (وما لي) (٥) ولبلال طعام ياكله ذو كبد إلا ما واراه إبط (بلال) (٦) " (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: زيادة (وآله).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [س]: (أعذ وذيت).
(٤) في [أ، ب]: (أخفتني).
(٥) في [أ، ب]: (ومال).
(٦) في [أ، ب]: (هلال).
(٧) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٢٢١٢)، والترمذي (٢٤٧٢)، وابن ماجه (١٥١)، وابن حبان (٦٥٦٠)، وأبو يعلي (٣٤٢٣)، وعبد بن حميد (١٣١٧)، والبيهقي في شعب الإيمان (١٦٣٢)، وأبو نعيم في دلائل النبوة (٣٥٣)، وأبو عوانة ٢/ ٣٩، والضياء في المختارة (١٦٣٣).
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے اللہ (کی راہ) میں اتنی اذیت دی گئی ہے کہ کسی کو اتنی اذیت نہیں دی گئی اور مجھے اللہ (کے راستہ) میں اتنا خوف زدہ کیا گیا ہے کہ کسی کو اتنا خوف زدہ نہیں کیا گیا۔ اور تحقیق مجھ پر تین دن رات ایسے بھی آئے کہ میرے اور بلال کے لئے کھانے کی اتنی چیز بھی نہیں ہوتی تھی جس کو کوئی ذی روح کھا سکے مگر وہ مقدار جس کو بلال کی بغل چھپاتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39325]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39325، ترقيم محمد عوامة 37721)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39325 in Urdu