مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. في أذي قريش للنبي ﷺ وما لقي منهم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش کی اذیت پہنچانے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو ان سے تکالیف پہنچی ہیں ان کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37722 ترقیم الشثری: -- 39326
٣٩٣٢٦ - حدثنا عبد الله بن نمير عن حجاج عن منذر عن ابن الحنفية (في قوله) (١) : ﴿وليحملن اثقالهم واثقالا مع اثقالهم﴾ [العنكبوت: ١٣] : قال: كان ابو جهل وصناديد قريش يتلقون الناس إذا جاؤا إلى النبي صلى الله عليه (٢) وسلم ⦗٣٦٨⦘ (يسلمون) (٣) فيقولون: إنه يحرم الخمر ويحرم الزنا (ويحرم) (٤) ما كانت تصنع العرب فارجعوا فنحن نحمل اوزاركم، فنزلت هذه الآية: ﴿وليحملن (اثقالهم) (٥) ﴾ (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (وقوله).
(٢) في [أ]: زيادة (وآله).
(٣) في [أ، ب]: (فيسألون).
(٤) سقط من: [س].
(٥) في [س]: (أثقالكم).
(٦) مرسل؛ ابن الحنفية تابعي.
حضرت ابن الحنفیہ سے قول خداوندی { وَلَیَحْمِلُنَّ أَثْقَالَہُمْ وَأَثْقَالًا مَعَ أَثْقَالِہِمْ } کی تفسیر میں منقول ہے۔ فرمایا: ابو جہل اور سردارانِ قریش لوگوں سے راستہ میں ملاقات کرتے جبکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف اسلام لانے کے لئے حاضر ہوتے اور لوگوں سے کہتے۔ یہ خمر کو حرام قرار دیتا ہے اور زنا کو حرام قرار دیتا ہے۔ جو چیزیں عرب کرتے تھے یہ انہیں حرام قرار دیتا ہے۔ پس تم لوٹ جاؤ۔ ہم تمہارے بوجھ کو اٹھائیں گے تو اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ { وَلَیَحْمِلُنَّ أَثْقَالَہُمْ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39326]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39326، ترقيم محمد عوامة 37722)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39326 in Urdu