🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. ما قالوا: في مهاجر النبي ﷺ وأبي بكر وقدوم من قدم
جو باتیں محدثین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم و سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مقام ہجرت کے بارے میں کہی ہیں اور آنے والوں کے آنے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37766 ترقیم الشثری: -- 39371
٣٩٣٧١ - حدثنا عفان قال: حدثنا شعبة عن ابي إسحاق قال: سمعت البراء يقول: اول من قدم علينا من اصحاب رسول الله ﷺ مصعب بن عمير وابن ام مكتوم، فجعلا يقرئان الناس القرآن، ثم جاء عمار وبلال وسعد، ثم جاء عمر بن الخطاب في عشرين راكبا، ثم جاء رسول الله ﷺ، (قال) (١) : فما رايت اهل المدينة فرحوا بشيء قط فرحهم به، قال: فما قدم حتى قرات: ﴿سبح اسم ربك الاعلى﴾ في (سور) (٢) من المفصل (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [س]: (سورة).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٩٤١)، وأحمد (١٨٥١٢).

حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت براء کو کہتے سُنا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام میں سے سب سے پہلے ہمارے پاس مصعب بن عمیر اور ابن ام مکتوم تشریف لائے اور ان دونوں نے لوگوں کو قرآن پڑھانا شروع کیا۔ پھر حضرت عمار، بلال اور سعد تشریف لائے پھر حضرت عمر بن خطاب بیس سواروں کی جمعیت میں تشریف لائے۔ پھر رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے اہل مدینہ کو اس بات سے زیادہ کسی چیز پر فرحاں و شاداں نہیں دیکھا۔ براء کہتے ہیں۔ (ابھی) کوئی ایک بھی صحابی نہیں آیا تھا اور میں نے { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } مفصل سورتوں میں پڑھ لی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39371، ترقيم محمد عوامة 37766)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39371 in Urdu