مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
26. هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها
یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
ترقیم عوامۃ: 37909 ترقیم الشثری: -- 39517
٣٩٥١٧ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: حدثنا اسامة بن زيد عن نافع عن ابن عمر قال: رجع رسول الله ﷺ يوم احد، فبينما نساء بني عبد الاشهل يبكين على هلكاهن (فقال) (١) :"لكن حمزة لا بواكي له"، (فجئن) (٢) نساء الانصار يبكين على حمزة (ورقد) (٣) فاستيقظ، فقال:"يا ويحهن إنهن لههنا حتى الآن، مروهن فليرجعن ولا يبكين على هالك بعد اليوم" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [ق]: (فجاء).
(٣) سقط من: [ق، هـ].
(٤) حسن؛ أسامة بن زيد الليثي صدوق، أخرجه أحمد (٥٥٦٣)، وابن ماجه (١٥٩١)، وابن سعد ٣/ ١٧، وأبو يعلى (٣٥٧٦)، والطحاوي ٤/ ٢٩٣، والطبراني (٢٩٤٤)، والحاكم ٣/ ١٩٤، والبيهقي ٤/ ٧٠.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُحد کے دن جب واپس تشریف لائے تو بنی عبد الاشہل کی عورتیں اپنے مقتولین پر رو رہی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لیکن حمزہ پر کوئی رونے والی نہیں ہیں۔ تو انصار کی عورتیں، حضرت حمزہ پر رونے کے لئے آگئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوئے ہوئے تھے، جاگ اٹھے اور فرمایا: اے ہلاکت والیو! یہ عورتیں ابھی تک یہاں ہیں، ان کو حکم دو کہ یہ واپس ہوجائیں اور آج کے بعد کسی ہلاک ہونے والے پر نہ روئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39517]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39517، ترقيم محمد عوامة 37909)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39517 in Urdu