🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها
یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37910 ترقیم الشثری: -- 39518
٣٩٥١٨ - حدثنا ابو معاوية (عن الاعمش) (١) عن شقيق عن خباب قال: هاجرنا مع رسول الله ﷺ نبتغي وجه الله، فوجب اجرنا على الله، فمنا من مضى لم ياكل من اجره شيئا، منهم مصعب بن عمير قتل يوم احد، فلم يوجد له شيء يكفن فيه إلا نمرة، كانوا إذا وضعوها على راسه خرجت رجلاه، وإذا وضعوها على رجليه خرج راسه، فقال رسول الله ﷺ:"اجعلوهما مما يلي راسه، واجعلوا على رجليه من (الإذخر) (٢) "، ومنا من (اينعت) (٣) له ثمرته فهو (يهدبها) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ]: (الآخر).
(٣) في [أ، ب]: (إنبعث).
(٤) في [ق]: (يهديها).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٢٧٦)، ومسلم (٩٤٠).

حضرت خباب سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ہجرت کی اور ہم خدا تعالیٰ کی رضا کے متلاشی تھے۔ پس ہمارا اجر تو اللہ پر واجب ہوگیا۔ پھر ہم میں سے بعض وہ تھے جنہوں نے اپنے اجر میں سے کچھ نہیں کھایا۔ انہی میں سے مصعب بن عمیر ہیں جو جنگ احد میں شہید ہوئے تھے اور ان کو کفن دینے کے لئے بھی سوائے ایک چادر کے کچھ میسر نہ ہوا۔ جب صحابہ کرام یہ چادر ان کے سر پر ڈالتے تھے تو ان کے پاؤں کُھل جاتے تھے۔ اور جب اس کو پاؤں کی طرف کھینچتے تھے تو آپ کا سر مبارک کھل جاتا تھا اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چادر اس کے سر کی طرف کردو اور اس کے پاؤں پر اذخر (بوٹی) ڈال دو۔ اور ہم میں سے بعض وہ تھے جن کے لئے ان کے (اجر کے) پھل پک گئے سو وہ انہیں کاٹ رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39518]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39518، ترقيم محمد عوامة 37910)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39518 in Urdu