🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها
یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37937 ترقیم الشثری: -- 39546
٣٩٥٤٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: (اخبرنا) (١) عطاء بن السائب عن الشعبي ان امراة دفعت (إلى) (٢) ابنها يوم احد السيف، فلم يطلق حمله ⦗٤٧٩⦘ فشدته على ساعده بنسعة، ثم اتت به النبي ﵊ فقالت: يا رسول الله هذا ابني يقاتل عنك، فقال النبي ﵊:"اي بني احمل هاهنا اي بني احمل هاهنا"، فاصابته جراحة، فصرع فاتى النبي ﷺ فقال:"اي بني لعلك جزعت؟" قال: لا، يا رسول الله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع]: (أنبأنا)، وفي [ي]: (حدثنا).
(٢) في [أ، ب]: (على).
(٣) مرسل؛ الشعبي تابعي، والأظهر أن رواية حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب قبل اختلاطه.

حضرت شعبی سے منقول ہے کہ ایک عورت نے احد کے دن اپنے بیٹے کو تلوار دی تو وہ لڑکا تلوار اٹھانے کی طاقت نہیں رکھتا تھا۔ پس اس عورت نے تلوار اس لڑکے کے بازو رپر رسی کے ذریعہ سے باندھ دی پھر وہ عورت اس لڑکے کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ میرا بیٹا ہے اور یہ آپ کی طرف سے قتال کرے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو فرمایا: اے بیٹے! اس طرف حملہ کرو۔ اے بیٹے! اس طرف حملہ کرو۔ پھر اس لڑکے کو زخم لگ گیا اور وہ گرگیا۔ پھر اس لڑکے کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا۔ اے بیٹے! شاید کہ تم ڈر گئے ہو؟ اس نے عرض کیا۔ نہیں۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39546]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39546، ترقيم محمد عوامة 37937)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39546 in Urdu