مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
35. ما (ذكر) في الطائف
وہ احادیث جو غزوہ طائف کے بارے میں ذکر ہوئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 38116 ترقیم الشثری: -- 39734
٣٩٧٣٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة قال: قال: عبد الملك قال: النبي ﷺ (وهو) (١) محاصر ثقيفا ما رايت الملك منذ نزلت منزلي هذا، قال: فانطلقت خولة بنت حكيم (السلمية) (٢) فحدثت ذلك عمر فاتى عمر النبي ﷺ فذكر له قولها فقال:"صدقت"، فاشار عمر على النبي ﷺ بالرحيل، فارتحل النبي ﷺ (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (هو).
(٢) في [ع]: (السليمة).
(٣) مرسل؛ عبد الملك هو ابن عمير اللخمي تابعي.
حضرت عبد الملک بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب بنو ثقیف کا محاصرہ کیا ہوا تھا تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب سے میں نے اس جگہ پڑاؤ کیا ہے تب سے میں نے فرشتہ نہیں دیکھا۔ راوی کہتے ہیں: (یہ بات سن کر) حضرت خولہ بنت حکیم سلیمہ چل پڑیں اور انہوں نے یہ بات حضرت عمر کو بیان فرمائی۔ حضرت عمر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خولہ کی بات بیان کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خولہ سچ کہتی ہیں۔ پھر حضرت عمر نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوچ کرنے کا اشارہ کیا چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوچ فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39734]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39734، ترقيم محمد عوامة 38116)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39734 in Urdu