مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
37. غزوة حنين وما جاء فيها
غزوہ حنین کے بارے میں منقول احادیث
ترقیم عوامۃ: 38148 ترقیم الشثری: -- 39767
٣٩٧٦٧ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا موسى عن اخيه عبد الله بن عبيدة ان نفرا من هوازن جاؤا بعد الوقعة فقالوا: يا رسول الله إنا نرغب في رسول الله (١) ، قال:"في اي ذلك ترغبون افي الحسب ام في المال"، قالوا: (بل) (٢) في الحسب ⦗٩٥⦘ (والامهات) (٣) والبنات، واما المال فسيرزقنا الله، قال:"اما انا فارد ما في يدي وايدي بني هاشم من عورتكم، واما الناس (فساشفع) (٤) لكم إليهم إذا صليت إن شاء الله، (فقوموا) (٥) فقولوا: كذا وكذا"، فعلمهم ما يقولون، (ففعلوا) (٦) (ما) (٧) امرهم به، وشفع لهم، فلم يلق احد من (المسلمين) (٨) إلا رد ما في يديه من عورتهم غير الاقرع ابن حابس وعيينة بن حصن، امسكا امراتين كانتا في ايديهما (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٢) في [ي]: (بلى).
(٣) في [ع]: (للأمهات).
(٤) في [أ، ب، ط، هـ]: (فأشفع).
(٥) في [أ]: (فقوا).
(٦) في [أ، ب]: (ففعا).
(٧) في [أ، ب]: (وما).
(٨) في [ع]: (الناس).
(٩) مرسل ضعيف؛ عبد اللَّه تابعي، وأخوه موسى ضعيف.
حضرت عبد اللہ بن عبیدہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ حنین کے بعد قبیلہ ہوازن کے کچھ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہمیں آپ سے ایک رغبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا ”تمہاری رغبت کس چیز میں ہے۔ حسب (رشتہ داروں میں) یا مال میں“ انہوں نے جواب دیا (مال میں نہیں) بلکہ حسب میں، ماؤں میں اور بیٹیوں میں۔ رہا مال تو وہ اللہ تعالیٰ ہمیں پھر دے دیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو کچھ میرے اور بنو ہاشم کے قبضہ میں موجود ہے وہ تو میں واپس کرتا ہوں اور باقی لوگوں سے میں تمہارے لئے سفارش کروں گا جب میں نماز پڑھ لوں گا۔ انشاء اللہ۔ پس تم کھڑے ہوجانا اور یوں یوں کہنا۔ پس جو انہوں نے کہنا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں وہ سکھا دیا۔ چناچہ انہوں نے وہی کچھ کہا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں حکم دیا تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی سفارش فرمائی۔ چناچہ جو کچھ عورتوں میں سے مسلمانوں کے قبضے میں موجود تھیں وہ سارا کچھ مسلمانوں نے واپس کردیا سوائے حضرت اقرع بن حابس کے اور عیینہ بن حصن کے۔ جو عورتیں ان دونوں کے پاس تھیں انہوں نے انہیں اپنے پاس ہی رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39767]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39767، ترقيم محمد عوامة 38148)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39767 in Urdu