مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
47. ما جاء في ليلة العقبة
لیلۃ العقبہ کے بارے میں روایات
ترقیم عوامۃ: 38256 ترقیم الشثری: -- 39884
٣٩٨٨٤ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن إسحاق عن عبد الله بن ابي بكر قال: قال رسول الله ﷺ ليلة العقبة:"اخرجوا إلى اثني عشر منكم يكونوا (كفلاء على قومهم) (١) (ككفالة) (٢) الحواريين لعيسى بن مريم،، فكان نقيب بني النجار - (قال: ابن إدريس) (٣) : وهم اخوال رسول الله ﷺ: اسعد بن زرارة ابو امامة، وكان (نقيبي) (٤) بني الحارث بن الخزرج: عبد الله بن رواحة وسعد بن ربيع، وكان (نقيبي) (٥) بني سلمة: عبد الله بن عمرو بن (حرام) (٦) والبراء بن معرور، وكان (نقيبي) (٧) بني ساعدة: سعد بن عبادة والمنذر بن عمرو، وكان (نقيب) (٨) بني زريق رافع بن مالك، وكان نقيب بني عوف بن الخزرج، وهم القوافل، عبادة بن الصامت، وكان (نقيبي) (٩) بني عبد الاشهل: (اسيد بن الحضير) (١٠) وابو الهيثم بن التيهان، وكان نقيب بني عمرو بن عوف: سعد بن خيثمة (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ق].
(٢) في [أ، ب]: (كلتلاء).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [ق]: (نقيب).
(٥) في [ق]: (نقيب).
(٦) في [ع]: (حزام).
(٧) في [ق]: (نقيب).
(٨) في [أ، ب، ع]: (نقيبي)، وفي [ق]: (نقيبًا).
(٩) في [ق]: (نقيبًا).
(١٠) سقط من: [أ، ب].
(١١) مرسل؛ ابن أبي بكر تابعي، أخرجه ابن إسحاق في السيرة ٢/ ٢٩٤، وابن سعد ٣/ ٦٠٢.
حضرت عبد اللہ بن ابی بکر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لیلۃ العقبہ کو فرمایا۔ ”تم لوگ اپنے میں سے بارہ لوگوں کو میری طرف نکال دو جو اپنی اپنی قوم کے کفیل ہوں جیسا کہ حضرت عیسیٰ ابن مریم کے حواریوں کے کفیل تھے“۔ پس بنو نجار کے کفیل … ابن ادریس کہتے ہیں۔ بنو نجار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماموں لگتے تھے… اسعد بن زرار اور ابو امامہ تھے اور بنو الحارث بن خزرج کے دو نقیب (کفیل) حضرت عبد اللہ بن رواحہ اور سعد بن ربیع تھے اور بنو سلمہ کے دو نقیب حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بن حرام اور حضرت براء بن معرور تھے اور بنو ساعدہ کے دو نقیب حضرت سعد بن عبادہ اور حضرت منذر بن عمرو تھے۔ اور بنوزریق کے نقیب رافع بن مالک تھے اور بنو عوف بن خزرج کے نقیب … یہ لوگ قواقل کے لقب سے ملقب تھے … عبادہ بن صامت تھے اور بنو عبدالاشہل کے دو نقیب حضرت اسید بن حضیر اور حضرت ابو الہیثم بن تیہان تھے اور بنو عمرو بن عوف کے نقیب حضرت سعد بن خیثمہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39884، ترقيم محمد عوامة 38256)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39884 in Urdu