مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 38865 ترقیم الشثری: -- 40511
٤٠٥١١ - حدثنا ابو اسامة عن ابن ابي عروبة عن قتادة قال: اخذ علي بيد الاشتر ثم انطلق (به) (١) حتى اتى طلحة، فقال: (يا طلحة) (٢) إن هؤلاء -يعني اهل مصر- يسمعون منك ويطيعونك، فانههم عن قتل عثمان، فقال: (ما استطيع) (٣) دفع دم اراد الله إهراقه؛ فاخذ علي بيد الاشتر، ثم انصرف وهو يقول: (بئس) (٤) ما ظن ابن الحضرمية ان يقتل ابن عمي ويغلبني على ملكي، (بئس) (٥) ما (راى) (٦) (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ع]: (لا أستطع).
(٤) في [ع]: (لبئس).
(٥) في [ع]: (ليس)، وفي [أ]: (بئيس).
(٦) في [أ، ب، ط، هـ]: (أرى).
(٧) منقطع؛ قتادة لم يدرك عليًا.
قتادہ سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے اشتر کا ہاتھ تھاما اور چل دیے یہاں تک کہ طلحہ کے پاس آئے پھر فرمایا یہ لوگ یعنی اہل مصر آپ کی بات سنتے ہیں اور آپ کی اطاعت کرتے ہیں پس ان کو حضرت عثمان کے قتل سے منع کریں انہوں نے جواب دیا جس خون کو اللہ نے بہانے کا ارادہ کرلیا ہے میں اسے نہیں روک سکتا۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اشتر کا ہاتھ پکڑا اور واپس آگئے یہ کہتے ہوئے کہ ابن حضر میہ کا یہ گمان کتنا بڑا ہے کہ میرے چچا کے بیٹے کو قتل کیا جائے اس حال میں کہ وہ میرے ملک میں مجھ پر غالب آ رہا ہے جو میں دیکھ رہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40511]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40511، ترقيم محمد عوامة 38865)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40511 in Urdu