پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. باب التسليم فى الجنازة واحدا والتكبير أربعا وخمسا وقراءة الفاتحة
باب نماز جنازہ میں ایک سلام پھیرا جائے گا ‘ چاریاپانچ تکبیریں کہی جائیں گی اور سورہ فاتحہ پڑھی جائے
ترقیم العلمیہ : 1802 ترقیم الرسالہ : -- 1826
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ عَلَى جِنَازَةٍ فَلَمَّا كَبَّرَ التَّكْبِيرَةَ الأُولَى قَرَأَ بِ أُمِّ الْقُرْآنِ حَتَّى أَسْمَعَ مِنْ خَلْفِهِ، قَالَ: ثُمَّ تَابَعَ تَكْبِيرَهُ حَتَّى إِذَا بَقِيَتْ تَكْبِيرَةٌ وَاحِدَةٌ تَشَهَّدَ تَشَهُّدَ الصَّلاةِ، ثُمَّ كَبَّرَ وَانْصَرَفَ" .
عبید بن سباق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز جنازہ پڑھائی۔ جب انہوں نے پہلی تکبیر کہی، تو اس کے بعد انہوں نے سورۃ فاتحہ پڑھی، یہاں تک کہ ان کی آواز ان کے پیچھے موجود لوگوں تک آئی۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر وہ مسلسل تکبیر کہتے رہے، یہاں تک کہ ایک تکبیر باقی رہ گئی، تو انہوں نے نماز کے تشہد کے الفاظ پڑھے۔ پھر انہوں نے تکبیر کہی اور نماز کو ختم کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الجنائز/حدیث: 1826]
ترقیم العلمیہ: 1802
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7061، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1826، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 11510، 11517»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1826 in Urdu
عبيد بن السباق الثقفي ← سهل بن حنيف الأنصاري