پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
21. باب الحث على إخراج الصدقة وبيان قسمتها
باب صدقہ دینے کی ترغیب اور اس کی تقسیم کا طریقہ
ترقیم العلمیہ : 2039 ترقیم الرسالہ : -- 2064
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، ثنا أَبُو مَسْعُودٍ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ ، ثنا أَبُو مَسْعُودٍ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي أَبُو يَعْقُوبَ، عَنِ ابْنِ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ ، أَنَّ قَوْمًا مِنْ أَهْلِ الشَّامِ أَتَوْا عُمَرَ، فَقَالُوا: إِنَّا قَدْ أَصَبْنَا أَمْوَالا وَخَيْلا وَرَقِيقًا، وَإِنَّا نُحِبُّ أَنْ يَكُونَ لَنَا فِيهِ زَكَاةٌ وَطَهُورٌ، فَقَالَ:" مَا فَعَلَهُ صَاحِبَايَ فَأَفْعَلُهُ"، قَالَ إِسْحَاقُ:" مَا فَعَلَهُ مَنْ كَانَ قَبْلِي فَأَفْعَلُهُ"، فَاسْتَشَارَ النَّاسَ، فَكَانَ فِيمَنِ اسْتَشَارَ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ:" حَسَنٌ إِنْ لَمْ يَكُنْ جِزْيَةٌ يُؤْخَذُ بِهَا مَنْ بَعْدَكَ" . قَالَ إِسْحَاقُ: إِنْ لَمْ يَكُنْ مَرْتَبَةً لِمَنْ بَعْدَكَ فَوَضَعَ عَلَى كُلِّ فَرَسٍ دِينَارًا.
سیدنا حارثہ بن مضرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: شام سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے بتایا: ہمیں کچھ اموال، گھوڑے اور غلام حاصل ہوئے ہیں، ہم یہ چاہتے ہیں، ان میں سے زکوٰۃ کریں تا کہ یہ پاک ہو جائیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے دونوں آقاؤں نے جو کیا ہے، میں ویسا ہی کروں گا۔“ اسحاق نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”مجھ سے پہلے نے جو کیا ہے، میں بھی ویسا ہی کروں گا۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے اس بارے میں مشورہ کیا، جن لوگوں سے مشورہ کیا، ان میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، انہوں نے فرمایا: ”یہ ٹھیک ہے، اگر اسے ایسا جزیہ نہ بنایا جائے، جو آپ کے بعد بھی وصول کیا جائے۔“ اسحاق نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر اسے اس ترتیب کے ساتھ نہ رکھا جائے کہ آپ کے بعد والا بھی اسے وصول کرے (تو یہ ٹھیک ہے)۔“ (راوی کہتے ہیں) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک گھوڑے کی طرف سے ایک دینار کی ادائیگی لازمی قرار دی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2064]
ترقیم العلمیہ: 2039
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2290، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 107، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1460، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7508، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2064، 2021، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 83، 223، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3045»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2064 in Urdu
حارثة بن مضرب العبدي ← علي بن أبي طالب الهاشمي