🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب الجعالة
باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3005 ترقیم الرسالہ : -- 3038
ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ ، نَا هَارُونُ بْنُ مُسْلِمٍ أَبُو الْحُسَيْنِ الْعِجْلِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنِ ابْنِ مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، ثُمّ قَالَ:" بَيْنَمَا رَكْبٌ فِيهِمْ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ عَرَضَ لَهُمْ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّ زَعِيمَ الْحَيِّ لَسَلِيمٌ يَعْنِي لَدِيغًا، فَهَلْ فِيكُمْ مِنْ رَاقٍ؟ فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَرَقَاهُ عَلَى شَاءٍ، ثُمَّ جَاءَ بِهَا إِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالُوا: بِمَ رَقَيْتَهُ؟ قَالَ: رَقَيْتُهُ بِأُمِّ الْكِتَابِ، فَقَالُوا: أَخَذْتَ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ أَجْرًا؟ فَلَمْ يَقْرَبُوا شَيْئًا مِمَّا أَصَابَ، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَذَ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ أَجْرًا، فَحَدَّثَهُ الرَّجُلُ بِمَا صَنَعَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهَا رُقْيَةٌ؟، يَعْنِي أُمَّ الْكِتَابِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ أَحَقَّ مَا أَخَذْتُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" ، أُخْرِجَ فِي الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ کچھ صحابہ کرام کہیں جا رہے تھے، ایک شخص ان کے سامنے آیا اور بولا: اس قبیلے کے سردار کو (کسی زہریلے جانور نے) کاٹ لیا ہے، کیا تم میں سے کسی کو دم کرنا آتا ہے؟ تو ان حضرات میں سے ایک صاحب چلے گئے، انہوں نے سردار پر دم کیا، اس شرط پر کہ بکریاں دی جائیں گی، پھر وہ ان بکریوں کو ساتھ لے کر اپنے ساتھیوں کے پاس آئے، تو انہوں نے دریافت کیا: آپ نے کس چیز کے ذریعے دم کیا تھا؟ تو انہوں نے بتایا کہ میں نے سورہ فاتحہ کے ذریعے دم کیا تھا۔ تو ان ساتھیوں نے کہا: آپ نے اللہ کی کتاب کا معاوضہ وصول کیا ہے؟ ان ساتھیوں نے اس میں سے کچھ بھی نہیں لیا، جو انہیں معاوضے کے طور پر ملا تھا، جب یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا: یا رسول اللہ! اس نے اللہ کی کتاب کا معاوضہ وصول کیا ہے۔ تو ان صاحب نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا جو انہوں نے کیا تھا (یعنی سورہ فاتحہ کا دم کیا تھا)، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیسے پتا چلا کہ اس کا دم بھی ہوتا ہے؟ یعنی سورہ فاتحہ کا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم جس بھی چیز کا معاوضہ وصول کرتے ہو، اس میں سب سے زیادہ حق دار اللہ کی کتاب ہے۔ یہ حدیث صحیح میں نقل کی گئی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3038]
ترقیم العلمیہ: 3005
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5737، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5146، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2051، 11791، 14513، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3038، 3039»
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥عبد الله بن أبي مليكة القرشي، أبو محمد، أبو بكر
Newعبد الله بن أبي مليكة القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة
👤←👥عبيد الله بن الأخنس النخعي، أبو مالك
Newعبيد الله بن الأخنس النخعي ← عبد الله بن أبي مليكة القرشي
ثقة
👤←👥هارون بن مسلم العجلي، أبو الحسين
Newهارون بن مسلم العجلي ← عبيد الله بن الأخنس النخعي
صدوق حسن الحديث
👤←👥القاسم بن عيسى الطائي، أبو محمد
Newالقاسم بن عيسى الطائي ← هارون بن مسلم العجلي
صدوق تغير
👤←👥أحمد بن سنان القطان، أبو جعفر
Newأحمد بن سنان القطان ← القاسم بن عيسى الطائي
ثقة حافظ
👤←👥علي بن عبد الله الواسطي، أبو الحسن
Newعلي بن عبد الله الواسطي ← أحمد بن سنان القطان
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 3038 in Urdu