سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. باب الجعالة
باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3018 ترقیم الرسالہ : -- 3051
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ بَيْعِ الْمَغَانِمِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنِ الْحَبَالَى أَنْ يُوطَأْنَ حَتَّى يَضَعْنَ مَا فِي بُطُونِهِنَّ، وَقَالَ: أَتَسْقِي زَرْعَ غَيْرِكَ، وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ، وَعَنْ لَحْمِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح خیبر کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا تھا کہ مال غنیمت کی تقسیم سے پہلے اسے فروخت کیا جائے، (یا قید ہونے والی) حاملہ عورتوں کے بچوں کو جنم دینے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت نہ کی جائے، آپ نے فرمایا: ”کیا تم دوسرے کے کھیت کو سیراب کرو گے؟“ (اس موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے) پالتو گدھوں کا گوشت اور درندوں کا گوشت بھی کھانے سے منع کیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3051]
ترقیم العلمیہ: 3018
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1934، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5280،والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2285، 2286، 2349، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3803، 3805، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2025، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3234، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3051، 3640، 4782، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2227»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3051 in Urdu
مجاهد بن جبر القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي