سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب أحكام النكاح
باب: نکاح کے احکام کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3468 ترقیم الرسالہ : -- 3522
نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ إِمْلاءً، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ كَمْ كَانَ صَدَاقُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَزْوَاجَهُ؟، فَقَالَتْ: كَانَ صَدَاقُهُ اثْنَيْ عَشَرَ أُوقِيَّةٍ وَنَشٍّ، قَالَتْ: هَلْ تَدْرِي مَا النَّشُّ؟ هُوَ نِصْفُ الأُوقِيَّةِ، فَذَلِكَ خَمْسُمِائَةِ دِرْهَمٍ" .
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کو کتنا مہر ادا کرتے تھے؟“ تو سیدہ عائشہ نے فرمایا: ”بارہ اوقیہ اور نش۔“ سیدہ عائشہ نے دریافت کیا: ”کیا تم جانتے ہو، نش سے کیا مراد ہے؟“ اس سے مراد نصف اوقیہ ہے اور (مہر کی مجموعی رقم) پانچ سو درہم بنتی ہے۔ امام دارقطنی نے آگے چل کر وہ روایات نقل کی ہیں، جن میں یہ مذکور ہے کہ دس درہم سے کم مہر نہیں ہو سکتا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3522]
ترقیم العلمیہ: 3468
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1426، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2756، 6780، 6846، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3349، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5487، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2105، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2245، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1886،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3522، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25265»
الرواة الحديث:
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← عائشة بنت أبي بكر الصديق