سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كتاب الأشربة وغيره
مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 4589 ترقیم الرسالہ : -- 4671
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّا نَنْبِذُ نَبِيذًا فَنَشْرَبُهُ عَلَى طَعَامِنَا، فَقَالَ: اشْرَبُوا وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ، فَأَعَادُوا عَلَيْهِ، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنْ قَلِيلِ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نبیذ تیار کرتے ہیں اور اسے کھانے کے ساتھ پیتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے پی لیا کرو لیکن ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو۔“ انہوں نے اپنی بات دہرائی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس چیز کو تھوڑی مقدار استعمال کرنے سے بھی منع کیا ہے جس کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کر دیتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الأشربة وغيرها/حدیث: 4671]
ترقیم العلمیہ: 4589
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5613، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5097، 6790، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3394، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17485، 17486، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4653، 4655، 4670، 4671، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6669»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 4671 in Urdu
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي