سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
57. باب ما روي فى لمس القبل والدبر والذكر والحكم فى ذلك
باب: (عورت کا اپنی) اگلی یا پچھلی شرمگاہ یا مرد کا اپنی شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کا حکم
ترقیم العلمیہ : 534 ترقیم الرسالہ : -- 542
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ ، نا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، نا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، وكَانَ مِنَ الصَّالِحِينَ وَذَكَرَ مِنْ فَضْلِهِ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ دِينَارِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ الْخَطْمِيِّ ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَجُلا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي احْتَكَكْتُ فِي الصَّلاةِ فَأَصَابَتْ يَدِي فَرْجِي؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَأَنَا أَفْعَلُ ذَلِكَ" .
ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ بات نقل کی ہے۔ ایک روایت میں یہ بات منقول ہے: عصمہ بن مالک حطمی، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، انہوں نے یہ بات نقل کی ہے: ایک شخص نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھے نماز کے دوران خارش ہوئی، میں نے خارش کی، تو میرا ہاتھ میری شرمگاہ کو لگ گیا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(کبھی) میں بھی ایسا کر لیتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 542]
ترقیم العلمیہ: 534
تخریج الحدیث: «ضعيف،وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 542 , انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«قال الزیلعی: هو حديث ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 85)»
«قال الزیلعی: هو حديث ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 85)»
الحكم على الحديث: ضعيف
الرواة الحديث:
عبد الله بن موهب الهمداني ← عصمة بن مالك الأنصاري