سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
19. باب الغرقى والحرقى
ڈوبنے اور جلنے والوں کا وراثتی حکم
ترقیم دار السلفیہ: 235 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1412
نا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي قَطَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الضَّبِّيُّ، أَنَّ غُلامًا رَكِبَ مَعَ أُمِّهِ فِي الْفُرَاتِ فَغَرِقَا فَلَمْ يُدْرَ أَيُّهُمَا مَاتَ قَبْلَ صَاحِبِهِ، فَأَتَيْنَا شُرَيْحًا , فَقَالَ:" وَرِّثُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِنْ صَاحِبِهِ" .
قطَن بن عبداللہ الضبی رحمہ اللہ نے خبر دی کہ ایک لڑکا اپنی ماں کے ساتھ فرات پر سوار ہوا، دونوں ڈوب گئے اور معلوم نہ ہو سکا کہ پہلے کون مرا، ہم شریح رحمہ اللہ کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: ”دونوں میں سے ہر ایک کو دوسرے کا وارث بنا دو۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1412]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 235، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19157، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31989»