صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
97. باب نواقض الوضوء - ذكر الخبر المقتضي للفظة المختصرة التي ذكرناها
وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو ہمارے ذکر کردہ مختصر لفظ کے تقاضے کو ظاہر کرتی ہے
حدیث نمبر: 1136
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ لَحْمٍ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا، ثُمَّ قَامُوا إِلَى الْعَصْرِ وَلَمْ يَتَوَضَّئُوا . قَالَ قَالَ جَابِرٌ:" ثُمَّ شَهِدْتُ أَبَا بَكْرٍ أَكَلَ طَعَامًا ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" ." ثُمَّ" ثُمَّ شَهِدْتُ عُمَرَ أَكَلَ مِنْ جَفْنَةٍ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت کھایا، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے، پھر یہ حضرات نماز ادا کرنے کے لیے اٹھ گئے اور انہوں نے از سرِ نو وضو نہیں کیا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا (یہ ان کے عہد خلافت کی بات ہے) انہوں نے کھانا کھایا اور نماز ادا کرنے کے لیے اٹھ گئے اور از سرِ نو وضو نہیں کیا۔ پھر ایک مرتبہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا (یہ ان کے عہد خلافت کی بات ہے) انہوں نے ایک پیالے میں سے کھانا کھایا اور پھر اٹھ کر نماز ادا کر لی اور از سرِ نو وضو نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1136]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5457، ومالك فى (الموطأ) برقم:، وابن الجارود فى "المنتقى"، 26، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 43، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1130، 1132، 1134، 1135، 1136، 1137، 1138، 1139، 1145، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4686، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 185، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 188، وأبو داود فى (سننه) برقم: 191، 192، والترمذي فى (جامعه) برقم: 80، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 489، 3282، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14483» «رقم طبعة با وزير 1133»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله. * [مَعْمَرٍ] قال الشيخ: في الأصل: (منعم).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين، وهو مكرر (1132).
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 1136 in Urdu
جابر بن عبد الله الأنصاري ← عمر بن الخطاب العدوي