صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
16. باب التكليف - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه-
تکلیف کا بیان - ایک اور خبر کا ذکر جو ہماری سابقہ بات کی صحت پر صراحت کرتی ہے۔
حدیث نمبر: 143
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَرَّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ الِلَّهِ عَنْهُ بِمَجْنُونَةِ بَنِي فُلانٍ قَدْ زَنَتْ، أَمَرَ عُمَرُ بِرَجْمِهَا فَرَدَّهَا عَلِيٌّ وَقَالَ لِعُمَرَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَتَرْجُمُ هَذِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أَوَ مَا تَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلاثَةٍ: عَنِ الْمَجْنُونِ الْمَغْلُوبِ عَلَى عَقْلِهِ، وَعَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَحْتَلِمَ" ؟ قَالَ: صَدَقْتَ، فَخَلَّى عَنْهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا گزر بنوفلاں سے تعلق رکھنے والی ایک پاگل عورت کے پاس سے ہوا، جس نے زنا کا ارتکاب کیا تھا، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس عورت کو واپس کر دیا، پھر انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اے امیر المؤمنین! کیا آپ اسے سنگسار کرنا چاہتے ہیں؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ کو یہ بات یاد نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تین لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے۔ ایسا پاگل شخص جس کی عقل مغلوب ہو چکی ہو۔ سویا ہوا شخص جب تک وہ بیدار نہیں ہو جاتا اور (نابالغ بچہ) جب تک وہ بالغ نہ ہو جائے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ نے سچ کہا: ہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس عورت کو چھوڑ دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 143]
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (2/ 5).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
رجاله ثقات رجال مسلم. أبو ظبيان: هو حصين بن جندب بن الحارث الجنبي، وهو في «صحيح ابن خزيمة» برقم (1003) و (3048).
الرواة الحديث:
عمر بن الخطاب العدوي ← علي بن أبي طالب الهاشمي