الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
377. باب الاستطابة - ذكر الزجر عن الاستطابة بالروث والعظم
استنجا (نجاست دور کرنے) کا بیان - اس ممانعت کا ذکر کہ گوبر یا ہڈی سے استنجاء کرنے سے منع کیا گیا
حدیث نمبر: 1431
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي أَنَا لَكُمْ مِثْلُ الْوَالِدِ، أُعَلَمْكُمْ، إِذَا أَتَيْتُمُ الْغَائِطَ فَلا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ، وَلا تَسْتَدْبِرُوهَا، وَلا يَسْتَنْجِ أَحَدُكُمْ بِيَمِينِهِ، وَكَانَ يَأْمُرُ بِثَلاثَةِ أَحْجَارٍ، وَيَنْهَى عَنِ الرَّوْثَةِ وَالرِّمَّةِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں تمہارے لئے باپ کی جگہ ہوں میں تمہاری تعلیم و تربیت کرتا ہوں جب تم قضائے حاجت کے لئے آؤ تو قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ نہ کرو اور کوئی شخص دائیں ہاتھ کے ذریعے استنجا نہ کرے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین پتھروں کے ذریعے استنجا کرنے کا حکم دیا کرتے تھے اور آپ مینگنی اور ہڈی سے استنجا کرنے سے منع کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1431]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1428»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «تخريج المشكاة» (347)، «صحيح أبي داود» (6): م بعضه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن من أجل ابن عجلان، واسمه محمد.
الرواة الحديث:
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي