صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
30. باب مواقيت الصلاة - ذكر البيان بأن أداء المرء الصلوات المفروضة لمواقيتها من أحب الأعمال إلى الله جل وعلا
نماز کے اوقات کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ آدمی کا فرض نمازیں ان کے اوقات میں ادا کرنا اللہ جل وعلا کو سب سے زیادہ پسندیدہ اعمال میں سے ہے
حدیث نمبر: 1476
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلَمْ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ قَالَ:" الصَّلَوَاتُ لَمْوَاقِيتِهَا"، قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ:" ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ"، قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ:" ثُمَّ الْجِهَادُ" ، وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا عملاللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نمازوں کو ان کے اوقات میں ادا کرنا میں نے دریافت کیا: پھر کون سا ہے؟ آپ نے فرمایا: پھر والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا ہے۔ میں نے دریافت کیا: پھر کون سا ہے؟ آپ نے فرمایا: پھر جہاد کرنا ہے۔ (سیدنا عبداللہ بیان کرتے ہیں) اگر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مزید سوال کرتا تو آپ مزید جواب عنایت کرتے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1476]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1474»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
عوف بن مالك الجشمي ← عبد الله بن مسعود