صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1265. باب صلاة الجمعة - ذكر البيان بأن السواك ولبس المرء أحسن ثيابه من شرائط الجمعة التي تكفر ما بين الجمعتين من الذنوب
جمعہ کی نماز کا بیان - اس بات کا بیان کہ مسواک کرنا اور آدمی کا بہترین کپڑے پہننا جمعہ کے شرائط میں سے ہے جو دو جمعوں کے درمیان گناہوں کی معافی کا باعث بنتے ہیں
حدیث نمبر: 2778
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وأبي أمامة بن سهل بن حنيف ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاسْتَنَّ، وَمَسَّ مِنْ طِيبٍ إِنْ كَانَ عِنْدَهُ، وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِ، ثُمَّ جَاءَ إِلَى الْمَسْجِدِ، وَلَمْ يَتَخَطَّ رِقَابَ النَّاسِ، ثُمَّ رَكَعَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَرْكَعَ، ثُمَّ أَنْصَتَ إِذَا خَرَجَ إِمَامُهُ حَتَّى يُصَلِّيَ، كَانَتْ كَفَّارَةً مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الَّتِي كَانَتْ قَبْلَهَا" .
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، مسواک کرے اور خوشبو لگائے، اگر وہ اس کے پاس ہو، اور عمدہ کپڑے پہنے، پھر وہ مسجد کی طرف جائے اور لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگے، پھر جتنا اللہ کو منظور ہو اتنے نوافل ادا کرے، پھر خاموش رہے جب امام آ جائے، یہاں تک کہ وہ نماز ادا کر لے، تو یہ چیز اس کے اس جمعہ اور اس سے پہلے کے جمعہ کے درمیان (گناہوں) کا کفارہ بن جاتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2778]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 857، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1756، 1762، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1231، 2778، 2779، 2780، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1049، وأبو داود فى (سننه) برقم: 343، 1050، والترمذي فى (جامعه) برقم: 498، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1025، 1090، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9615» «رقم طبعة با وزير 2767»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «صحيح أبي داود» (371).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 2778 in Urdu
أبو هريرة الدوسي ← أبو سعيد الخدري