صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
168. باب ذكر الإخبار عن إباحة تعداد النعم للمنعم على المنعم عليه في الدنيا
اس بیان کا باب جس میں منعم کے لیے دنیا میں منعم علیہ پر اپنی نعمتوں کا ذکر کرنا جائز بتایا گیا ہے - اس بات کی اطلاع کہ دنیا میں نعمت دینے والے کے لیے نعمتوں کی گنتی کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: 3382
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ دَرَّاجًا حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ، فَقَالَ: إِنَّ رَبِّي وَرَبَّكَ يَقُولُ لَكَ: " كَيْفَ رَفَعْتُ ذِكْرَكَ؟"، قَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" إِذَا ذُكِرْتُ ذُكِرْتَ مَعِي" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور بتایا میرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پروردگار نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمایا ہے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کو کیسا بلند کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ بہتر جانتا ہے، تو انہوں نے بتایا: (اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: جب میرا ذکر کیا جائے گا، تو میرے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی ذکر کیا جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3382]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3373»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «الضعيفة» (1746).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده ضعيف
الرواة الحديث:
سليمان بن عمرو الليثي ← أبو سعيد الخدري