یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
10. باب فضل الصوم - ذكر البيان بأن الصوم لا يعدله شيء من الطاعات
روزے کی فضیلت کا بیان - اس بات کا بیان کہ روزہ دیگر طاعتوں سے بے مثل ہے
حدیث نمبر: 3426
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، بِحَرَّانَ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا نَصْرٍ الْهِلالِيَّ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيُوَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ، قَالَ: " عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهُ لا عِدْلَ لَهُ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَبُو نَصْرٍ هَذَا: هُوَ حُمَيْدُ بْنُ هِلالٍ، وَلَسْتُ أُنْكِرُ أَنْ يَكُونَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ بِطُولِهِ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيُوَةَ، وَسَمِعَ بَعْضَهُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ، فَالطَّرِيقَانِ جَمِيعًا مَحْفُوظَانِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی عمل کی طرف میری رہنمائی کیجئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر روزہ رکھنا لازم ہے، کیونکہ اس کے برابر اور کوئی چیز نہیں ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): ابونصر نامی یہ راوی حمید بن ہلال ہے۔ میں ایسا ہونے کا انکار نہیں کرتا کہ محمد بن ابویعقوب نے یہ روایت تفصیلی طور پر رجاء سے سنی ہو اور پھر انہوں نے اس کا کچھ حصہ حمید بن ہلال سے سنا ہو تو اس کے دونوں طرق محفوظ ہوں گے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3426]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1893، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3425، 3426، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1538، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2219، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8572، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22569» «رقم طبعة با وزير 3417»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3426 in Urdu
رجاء بن حيوة الكندي ← صدي بن عجلان الباهلي