صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
11. ذكر الإخبار عن إباحة قتل المرء المسلم إذا ارتكب إحدى الخصال الثلاث التي من أجلها أبيح دمه-
- ذکر اس خبر کا کہ مسلمان کو قتل کرنے کی اجازت ہے اگر وہ تین خصالوں میں سے کوئی ایک کرے جن کی وجہ سے اس کا خون مباح ہو
حدیث نمبر: 4407
أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَرْكِينَ بِدِمَشْقَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثوري ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي لا إِِلَهَ غَيْرُهُ، لا يَحِلُّ دَمُ رَجُلٍ يَشْهَدُ أَنْ لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِِلا ثَلاثَةَ نَفَرٍ: التَّارِكُ لِلإِِسْلامِ، الْمُفَارِقُ لِلْجَمَاعَةِ، وَالثَّيِّبُ الزَّانِي، وَالنَّفْسُ بِالنَّفْسِ" . قَالَ الأَعْمَشُ : فَحَدَّثْتُ بِهِ إِِبْرَاهِيمَ فَحَدَّثَنِي، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، مِثْلَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس ذات کی قسم جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے ایسے کسی بھی شخص کو قتل کرنا جائز نہیں ہے جو اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں البتہ تین لوگوں کا حکم مختلف ہے اسلام کو ترک کر کے (مسلمانوں کی) جماعت سے علیحدہ ہونے والا شخص، شادی شدہ زانی اور وہ شخص جسے کسی دوسرے (کے قتل کے بدلے میں) قتل کیا جائے۔“ اعمش بیان کرتے ہیں: میں نے یہ روایت ابراہیم کو سنائی تو انہوں نے مجھے اسود کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول اسی کی مانند روایت سنائی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4407]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4390»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (2196): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
الأسود بن يزيد النخعي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق