صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
145. باب فضل الجهاد - ذكر إعطاء الله جل وعلا من خلف الغازي في أهله بخير مثل نصف أجره-
جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ اللہ تعالیٰ مجاہد کے اہل و عیال کا خیال رکھنے والے کو آدھے اجر کے برابر اجر دیتا ہے
حدیث نمبر: 4629
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِِلَى بَنِي لِحْيَانَ: لِيَخْرُجْ مِنْ كُلِّ رَجُلَيْنِ رَجُلٌ، ثُمَّ قَالَ لِلْقَاعِدِ: " أَيُّكُمْ خَلَفَ الْخَارِجَ فِي أَهْلِهِ وَمَالِهِ بِخَيْرٍ، كَانَ لَهُ مِثْلُ نِصْفِ أَجْرِ الْخَارِجِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو لحیان کی طرف یہ پیغام بھیجا کہ ان میں سے ہر دو آدمیوں میں سے ایک آدمی (جہاد کیلئے) روانہ ہو اور آپ نے پیچھے رہ جانے والے شخص کیلئے یہ فرمایا: تم میں سے جو شخص جہاد میں جانے والے شخص کے اہل خانہ اور مال کے بارے میں ٹھیک طرح سے دیکھ بھال کرتا رہے گا اسے جہاد کیلئے جانے والے شخص کے اجر کے نصف کی مانند اجر ملے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4629]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4610»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (2267): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
أبو سعيد المهري ← أبو سعيد الخدري