صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
42. باب البيع المنهي عنه - ذكر البيان بأن الخمر لا يحل بيعها وإن كان عند المحتاج إلى ثمنها-
ممنوعہ بیوع کا بیان - بیان کہ شراب کا بیچنا جائز نہیں خواہ بیچنے والا اس کے پیسے کا محتاج ہی کیوں نہ ہو۔
حدیث نمبر: 4945
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ وَثَابِتٍ وَآخَرَ مَعَهُمْ كُلُّهُمْ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: لَمَّا حُرِّمَتِ الْخَمْرُ، قَالَ: إِنِّي يَوْمَئِذٍ أَسْقِي أَحَدَ عَشَرَ رَجُلا، قَالَ: فَأَمَرُونِي فَكَفَأْتُهَا، وَكَفَأَ النَّاسُ آنِيَتَهُمْ بِمَا فِيهَا حَتَّى كَادَتِ السِّكَكُ تَمْتَنِعُ مِنْ رِيحِهَا، قَالَ أَنَسٌ : وَمَا خَمْرُهُمْ يَوْمَئِذٍ إِلا الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ مَخْلُوطَيْنِ؟ فَجَاءَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ كَانَ عِنْدِي مَالُ يَتِيمٍ، فَاشْتَرَيْتُ بِهِ خَمْرًا، أَفَتَرَى أَنْ أَبِيعَهُ، فَأَرُدَّ عَلَى الْيَتِيمِ مَالَهُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا"، وَلَمْ يَأْذَنْ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْعِ الْخَمْرِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جس دن شراب کو حرام قرار دیا گیا۔ میں اس دن گیارہ آدمیوں کو شراب پلا رہا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (جب اس کی حرمت کا حکم پہنچ گیا) تو ان لوگوں نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں اس شراب کو گرا دوں۔ لوگوں نے اپنے برتنوں میں موجود شراب کو بھی گرا دیا یہاں تک کہ اس شراب کی بو کی وجہ سے گلیوں میں سے گزرنا مشکل ہو گیا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس زمانے میں شراب صرف خشک اور تازہ کھجوروں سے بنائی جاتی تھی۔ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس نے عرض کی: میرے پاس ایک یتیم کا مال ہے۔ میں نے اس کے ذریعے شراب خریدی ہوئی ہے۔ آپ کی کیا رائے ہے۔ میں اسے فروخت کر کے اس یتیم کا مال اسے واپس کر دوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہودیوں کو برباد کرے۔ جب ان پر چربی کو حرام قرار دیا گیا تو انہوں نے اسے فروخت کر دیا اور اس کی قیمت کھا گئے۔ (راوی کہتے ہیں) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے شراب کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4945]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4924»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (5/ 131)، «البيوع».
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
أنس بن مالك الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري