صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
34. ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه-
- اس باب میں دوسری حدیث بیان ہے جو پہلے مفہوم کی تصدیق کرتی ہے۔
حدیث نمبر: 5454
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ سَعِيدٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ ، يَقُولُ: أَتَانَا كِتَابُ عُمَرَ ، وَنَحْنُ بِأَذْرَبِيجَانَ مَعَ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ:" أَمَّا بَعْدُ، فَاتَّزِرُوا، وَارْتَدُوا، وَانْتَعِلُوا، وَارْمُوا بِالْخِفَافِ، وَاقْطَعُوا السَّرَاوِيلاتِ، وَعَلَيْكُمْ بِلِبَاسِ أَبِيكُمْ إِسْمَاعِيلَ، وَإِيَّاكُمْ وَالتَّنَعُّمَ وَزِيَّ الْعَجَمِ، وَعَلَيْكُمْ بِالشَّمْسِ، فَإِنَّهَا حَمَّامُ الْعَرَبِ، وَاخْشَوْشِنُوا، وَاخْلَوْلِقُوا، وَارْمُوا الأَغْرَاضَ، وَانْزُوا نَزْوًا، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنِ الْحَرِيرِ، إِلا هَكَذَا: أُصْبُعَيْهِ وَالْوسْطَى وَالسَّبَّابَةِ" ، قَالَ: فَمَا عَلِمْنَا أَنَّهُ يَعْنِي إِلا الأَعْلامَ.
ابو عثمان بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا مکتوب ہمارے پاس آیا، ہم اس وقت عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ کے ہمراہ آذربائیجان میں موجود تھے (اس میں یہ تحریر تھا) «أَمَّا بَعْدُ» ”بعد ازاں!“ بٹن بند رکھو، جوتے پہن کے رکھو، کم وزنی تیر چلاؤ اور شلواروں کو (ٹخنوں سے کچھ اوپر) کاٹ دو، تم پر لازم ہے تم اپنے جدِ امجد سیدنا اسماعیل علیہ السلام کا سا لباس پہنو اور تم لوگ (مہنگی اور فضول) آرائش و زیبائش والی نعمتوں اور عجمیوں کے طور طریقوں سے بچو اور تم پر لازم ہے دھوپ میں بھی رہو کیونکہ یہ عربوں کا حمام ہے، کھردرے اور پرانے کپڑے پہنو اور گھوڑے کی ننگی پیٹھ پر سواری کرو کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ”ریشم پہننے سے منع کیا ہے البتہ اتنے کی اجازت ہے یعنی دو انگلیوں کی، درمیانی انگلی اور شہادت کی انگلی۔“ راوی کہتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق اس سے مراد نشانی (یعنی پٹی کے طور پر ریشم استعمال کرنا ہے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب اللباس وآدابه/حدیث: 5454]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5828، 5829، 5830، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2069، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5424، 5441، 5454، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5327، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4042، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1721، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2820، 3593، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4275، وأحمد فى (مسنده) برقم: 93، 248» «رقم طبعة با وزير 5430»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (6/ 140).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 5454 in Urdu
أبو عثمان النهدي ← عمر بن الخطاب العدوي