🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
305. باب الحوض والشفاعة - ذكر الإخبار بأن من شرب من حوض المصطفى صلى الله عليه وسلم أمن تسويد الوجه بعده-
حوضِ کوثر اور شفاعت (سفارش) کا بیان - ذکر خبر کہ جو مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض سے پئے گا اس کے بعد اس کا چہرہ سیاہ نہیں ہوگا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6457
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ ، وأبي اليمان الهوزني ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ الأَخْنَسِ السُّلَمِيَّ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا سَعَةُ حَوْضِكَ؟، قَالَ: " كَمَا بَيْنَ عَدْنٍ إِِلَى عَمَّانَ، وَأَنَّ فِيهِ مَثْعَبَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ"، قَالَ: فَمَا حَوْضُكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مَذَاقَةً مِنَ الْعَسَلِ، وَأَطْيَبُ رَائِحَةً مِنَ الْمِسْكِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا، وَلَمْ يَسْوَدْ وَجْهُهُ أَبَدًا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي هَذَا الْخَبَرِ:" مَثْعَبَانِ مِنْ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ"، وَفِي خَبَرِ ثَوْبَانَ الَّذِي ذَكَرْنَا:" مِيزَابَانِ أَحَدُهُمَا دُرٌّ وَالآخَرُ ذَهَبٌ"، وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا تَضَادٌّ، لأَنَّ أَحَدَ الْمَثْعَبَيْنِ يَكُونُ مِنْ ذَهَبٍ، وَالآخَرُ مِنْ فِضَّةٍ قَدْ رُكِّبَ عَلَيْهِ الدُّرُّ حَتَّى لا يَكُونَ بَيْنَهَا تَضَادٌّ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا یزید بن اخنس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کے حوض کی وسعت کتنی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جتنا عدن اور عمان کے درمیان فاصلہ ہے اور اس میں دو پرنالے ہیں، جو سونے اور چاندی کے بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کے حوض (کا مشروب) کیسا ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ دودھ سے زیادہ سفید ہو گا۔ اور چکھنے میں شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا اور اس کی خوشبو مشک سے زیادہ پاکیزہ ہو گی، جو شخص اس میں سے پی لے گا۔ وہ کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔ اور اس کا چہرہ کبھی سیاہ نہیں ہو گا۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت میں یہ بات مذکور ہے کہ اس کے دو پرنالے سونے اور چاندی کے بنے ہوئے ہیں جبکہ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ہماری ذکر کردہ روایت میں یہ بات مذکور ہے کہ اس کے دو پرنالے ہیں۔ جن میں سے ایک موتی سے بنا ہوا ہے اور ایک سونے سے بنا ہوا ہے، تو ان دونوں روایات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ کیونکہ ان دو پرنالوں میں سے ایک سونے کا بنا ہوا ہو گا۔ اور دوسرے کے بارے میں ہو سکتا ہے کہ وہ چاندی سے بنا ہوا اور اس پر موتی لگا دیئے ہوں۔ اس طرح ان دونوں روایات میں تضاد باقی نہیں رہے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6457]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6423»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الظلال» (729).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥صدي بن عجلان الباهلي، أبو أمامةصحابي
👤←👥عامر بن أبي عامر الهوزني، أبو اليمان
Newعامر بن أبي عامر الهوزني ← صدي بن عجلان الباهلي
مقبول
👤←👥سليم بن عامر الكلاعي، أبو يحيى
Newسليم بن عامر الكلاعي ← عامر بن أبي عامر الهوزني
ثقة
👤←👥صفوان بن عمرو السكسكي، أبو عمرو
Newصفوان بن عمرو السكسكي ← سليم بن عامر الكلاعي
ثقة
👤←👥محمد بن حرب الخولاني، أبو عبد الله
Newمحمد بن حرب الخولاني ← صفوان بن عمرو السكسكي
ثقة
👤←👥عمرو بن عثمان القرشي، أبو حفص
Newعمرو بن عثمان القرشي ← محمد بن حرب الخولاني
ثقة
👤←👥عبد الله بن محمد المقدسي، أبو محمد
Newعبد الله بن محمد المقدسي ← عمرو بن عثمان القرشي
ثقة