صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
563. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار بأن من أدخل الجنة بعد أن عذب في النار بذنوبه وسموا الجهنميين يدعون ربهم فيذهب الله ذلك الاسم عنهم-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جو اپنے گناہوں کی سزا کے بعد جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کیے گئے اور جہنمی کہلائے، وہ اپنے رب سے دعا کریں گے تو اللہ ان سے یہ نام ہٹا دے گا
حدیث نمبر: 7432
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانِ بْنِ صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ أَبِي طَرِيفٍ ، قَالَ: قُلْتُ لأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ : أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي هَذِهِ الآيَةِ: رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمَيْنَ، فَقَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" يُخْرِجُ اللَّهُ أُنَاسًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ مِنَ النَّارِ بَعْدَمَا يَأْخُذُ نِقْمَتَهُ مِنْهُمْ، قَالَ: لَمَّا أَدْخَلَهُمُ اللَّهُ النَّارَ مَعَ الْمُشْرِكِينَ، قَالَ الْمُشْرِكُونَ: أَلَيْسَ كُنْتُمْ تَزْعُمُونَ فِي الدُّنْيَا أَنَّكُمْ أَوْلِيَاءُ، فَمَا لَكُمْ مَعَنَا فِي النَّارِ؟ فَإِذَا سَمِعَ اللَّهُ ذَلِكَ مِنْهُمْ، أَذِنَ فِي الشَّفَاعَةِ، فَيَتَشَفَّعُ لَهُمُ الْمَلائِكَةُ وَالنَّبِيُّونَ حَتَّى يَخْرُجُوا بِإِذْنِ اللَّهِ، فَلَمَّا أُخْرِجُوا، قَالُوا: يَا لَيْتَنَا كُنَّا مَثَلَهُمْ، فَتُدْرِكُنَا الشَّفَاعَةُ، فَنُخْرَجُ مِنَ النَّارِ، فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا: رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمَيْنِ، قَالَ: فَيُسَمَّوْنَ فِي الْجَنَّةِ الْجَهَنَّمِيِّينَ مِنْ أَجْلِ سَوَادٍ فِي وُجُوهِهِمْ، فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا أَذْهِبْ عَنَّا هَذَا الاسْمَ، قَالَ: فَيَأْمُرُهُمْ فَيَغْتَسِلُونَ فِي نَهْرِ الْجَنَّةِ، فَيَذْهَبُ ذَلِكَ مِنْهُمْ ".
صالح بن ابوطریف بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس آیت ﴿عنقریب وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا وہ یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے﴾ [سورة الحجر: 2] کے بارے میں کچھ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے بتایا: جی ہاں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ مومنین میں سے کچھ لوگوں کو جہنم سے نکالے گا، یہ اس کے بعد ہو گا کہ جب وہ انہیں سزا دے چکا ہو گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو مشرکین کے ہمراہ جہنم میں داخل کیا ہو گا تو مشرکین یہ کہیں گے: کیا تم دنیا میں یہ نہیں کہتے تھے کہ تم دوست ہو، تو پھر تم جہنم میں ہمارے ساتھ کیوں ہو؟ جب اللہ تعالیٰ یہ بات سنے گا، تو وہ شفاعت کرنے کی اجازت دے گا، تو فرشتے اور انبیاء ان لوگوں کی شفاعت کریں گے یہاں تک کہ وہ لوگ اللہ کے حکم کے تحت (جہنم سے) باہر آ جائیں گے۔ جب انہیں نکال دیا جائے گا تو وہ لوگ کہیں گے: اے کاش! ہم بھی ان کی مانند ہوتے اور ہمیں بھی شفاعت نصیب ہو جاتی اور ہم بھی جہنم سے نکل جاتے، تو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿کفر کرنے والے لوگ عنقریب یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے﴾ [سورة الحجر: 2] سے یہی مراد ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”ان لوگوں کا جنت میں نام ”جہنمی“ رکھا جائے گا کیونکہ ان کے چہرے سیاہ ہو چکے ہوں گے۔ وہ عرض کریں گے: اے ہمارے پروردگار! ہم سے اس نام کو دور کر دے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”تو پروردگار انہیں حکم دے گا وہ جنت کی نہر میں غسل کریں گے، تو ان کی یہ (سیاہی) ختم ہو جائے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7432]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7432، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8110» «رقم طبعة با وزير 7389»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره - «ظلال الجنة» (2/ 405 / 142/ 844). * [صَالِحُ بْنُ أَبِي طَرِيفٍ] قال الشيخ: لا يعرف إلا بهذه الرواية، ولم يذكروه في كتب الجرح والتعديل؛ إلا المؤلف، فأورده في «ثقاته» (4/ 376) برواية أبي روق هذا - واسمه: عطية بن الحارث الهمداني -! لكن الحديث صحيح بشواهده.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 7432 in Urdu
عطية بن الحارث الهمداني ← أبو سعيد الخدري