🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. فَضِيلَةُ ثَلَاثَةِ صُفُوفٍ فِي صَلَاةِ الْجِنَازَةِ
نمازِ جنازہ میں تین صفیں قائم ہونے کی فضیلت۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1356
أخبرنا أبو محمد عبد الله بن محمد بن إسحاق الخُزاعي بمكة، حدثنا عبد الله بن أحمد بن أبي مَسَرّة، حدثنا عبد الله بن يزيد المُقرئُ، حدثنا سعيد بن أبي أيوب، عن شُرَحْبيل بن شَرِيكَ المَعافِري، عن عُلَيِّ بن رباح اللَّخْمي، عن أبي رافع قال: قال رسول الله ﷺ:"من غَسّل ميّتًا فكَتَم عليه، غُفِر له أربعين مرةً، ومن كفَّن ميتًا، كَسَاه الله من سُندسِ وإسْتَبرقِ الجنة، ومن حَفَر لميتٍ قبرًا وأَجنَّه فيه، أُجريَ له من الأجر كأجرِ مَسْكَنٍ سَكَّنه إلى يوم القيامة" (1) .
هذا حديث صحيحٌ على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی میت کو غسل دیا اور اس کے عیوب کی پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ اس کی چالیس مرتبہ مغفرت فرمائے گا، اور جس نے کسی میت کو کفن پہنایا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کے باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنائے گا، اور جس نے کسی میت کے لیے قبر کھودی اور اسے اس میں دفن کیا، تو اس کے لیے قیامت تک ایسے اجر کا سلسلہ جاری کر دیا جاتا ہے جیسے اس نے اسے رہنے کے لیے مکان دے دیا ہو۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1356]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد من أجل شرحبيل بن شريك المعافري.» [ترقيم الرساله 1356] [ترقيم الشركة 1344]

الحكم على الحديث: إسناده جيد

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 1356 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده جيد من أجل شرحبيل بن شريك المعافري.
⚖️ درجۂ حدیث: (1) شرحبیل بن شریک کی وجہ سے سند "جید" (بہترین) ہے۔
وانظر ما سلف برقم (1323).
🔁 تکرار: نمبر (1323) ملاحظہ فرمائیں۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 1356 in Urdu