🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. كَانَ عَلِيٌّ وَأَبُو لُبَابَةَ زَمِيلَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیدنا علی اور سیدنا ابو لبابہ رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ کے ساتھی تھے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2484
أخبرني عبد الله بن إسحاق بن الخُراساني العَدْل ببغداد، حدثنا الحسن بن مُكرَم البَزّاز، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن عاصم بن بَهْدَلة، عن زِرٍّ، عن عبد الله بن مسعود، قال: كنا يومَ بدر نَتَعاقَبُ ثلاثةً على بَعيرٍ، فكان عليٌّ وأبو لُبَابة زَمِيلَي رسولِ الله ﷺ، فكانت إذا كانت عُقبةُ رسولِ الله ﷺ يقولان له: اركَبْ حتى نمشيَ، فيقول:"إني لستُ بأَغنى عن الأجر منكما، ولا أنتما بأقوى على المشيِ مِنّي" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2453 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم بدر کے دن ایک اونٹ پر تین تین افراد باری باری سوار ہوتے تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم سفر (ایک ہی اونٹ پر باری لینے والے) تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدل چلنے کی باری آتی تو وہ دونوں عرض کرتے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار رہیں اور ہم آپ کی جگہ پیدل چلیں گے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: نہ تو میں اجر و ثواب حاصل کرنے میں تم دونوں سے بے نیاز ہوں اور نہ ہی تم دونوں پیدل چلنے میں مجھ سے زیادہ طاقتور ہو۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2484]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل عاصم بن بَهْدلة: وهو ابن أبي النَّجُود. زِرّ: هو ابن حُبيش.» [ترقيم الرساله 2484] [ترقيم الشركة 2467] [ترقيم العلميه 2453]

الحكم على الحديث: إسناده حسن

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 2484 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده حسن من أجل عاصم بن بَهْدلة: وهو ابن أبي النَّجُود. زِرّ: هو ابن حُبيش.
⚖️ درجۂ حدیث: عاصم بن بہدلہ (ابن ابی النجود) کی وجہ سے یہ سند "حسن" ہے۔ 🔍 فنی نکتہ: زر سے مراد زر بن حبیش ہیں۔
وأخرجه أحمد 7/ (3901) و (3965) و (4009) و (4029)، والنسائي (8756) من طرق عن حماد بن سلمة، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام احمد اور امام نسائی نے حماد بن سلمہ کے مختلف طرق سے روایت کیا ہے۔
وسيأتي من طريق أبي الوليد الطيالسي عن حماد برقم (4345).
📝 نوٹ / توضیح: یہ روایت آگے ابو الولید الطیالسی کے طریق سے نمبر (4345) پر آئے گی۔
والعُقْبة، بالضم: ركوب مركب واحد بالنَّوبة على التعاقب.
📝 لغوی تشریح: "العُقبہ" (عین پر پیش کے ساتھ) کا مطلب ہے باری باری ایک ہی سواری استعمال کرنا۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 2484 in Urdu