المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
50. التَّكْبِيرُ عَلَى كُلِّ شَرَفٍ فِي السَّفَرِ
سفر میں ہر اونچائی پر تکبیر کہنے کا حکم۔
حدیث نمبر: 2512
أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المحبُوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا أسامة بن زيد، عن سعيد المقبُري، عن أبي هريرة، قال: جاء رجلٌ إلى النبي ﷺ يريد سفرًا، فقال: يا رسول الله، أوصِني، قال:"أُوصيكَ بتقْوى الله، والتكبيرِ على كل شَرَفٍ" فلما مضى قال:"اللهم ازْوِ له الأرضَ، وهَوّن عليه السفَرَ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2481 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2481 - على شرط مسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جو سفر کا ارادہ رکھتا تھا، اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے وصیت فرمائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ کے تقویٰ اور ہر بلندی پر اللہ اکبر کہنے کی وصیت کرتا ہوں“، پھر جب وہ شخص چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ ازْوِ لَهُ الْأَرْضَ، وَهَوِّنْ عَلَيْهِ السَّفَرَ» ”اے اللہ! اس کے لیے زمین کو سمیٹ دے اور اس پر سفر کو آسان فرما دے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2512]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2512]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل أسامة بن زيد: وهو الليثي.» [ترقيم الرساله 2512] [ترقيم الشركة 2495] [ترقيم العلميه 2481]
الحكم على الحديث: إسناده حسن
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 2512 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده حسن من أجل أسامة بن زيد: وهو الليثي.
⚖️ درجۂ حدیث: اسامہ بن زید کی وجہ سے سند حسن ہے، اور یہ اسامہ بن زید 'اللیثی' ہیں۔
وقد تقدَّم عند المصنف برقم (1650) من طريق وكيع بن الجرّاح عن أسامة.
📖 حوالہ / مصدر: یہ روایت مصنف کے ہاں پہلے نمبر (1650) پر وکیع بن الجراح عن اسامہ کے طریق سے گزر چکی ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 2512 in Urdu