🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. النَّهْيُ عَنْ رُكُوبِ الْجَلَّالَةِ وَالْمُجَثَّمَةِ
گندگی کھانے والے جانور پر سواری اور باندھ کر مارے جانے والے جانور کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2528
حدثنا جعفر بن محمد بن نصير الخُلْدي، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا الأسود بن عامر، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن قَتَادة، عن عِكرمة، عن ابن عباس: أنَّ رسول الله ﷺ نهى عن الشُّرب من فِيْ السقاء، وعن رُكوب الجَلَّالة والمُجثَّمة (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه (1) . وشاهدُه حديث عبد الله بن عمرو بزيادة ألفاظ فيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2497 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزے کے منہ سے (لگا کر) پانی پینے سے، جلالہ یعنی گندگی کھانے والے جانور پر سواری کرنے سے اور مجثمہ یعنی ان جانوروں کو نشانہ بنانے سے منع فرمایا ہے جنہیں باندھ کر تیر اندازی کی مشق کی جائے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2528]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 2528] [ترقيم الشركة 2511] [ترقيم العلميه 2497]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 2528 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وقد تقدَّم برقم (1645) من طريق موسى بن إسماعيل والحجاج بن منهال عن حماد بن سلمة.
📖 حوالہ / مصدر: یہ پہلے نمبر (1645) پر حماد بن سلمہ کے طریق سے گزر چکی ہے۔
وبرقم (2278) من طريق سعيد بن أبي عروبة عن قتادة. وانظر تمام فوائده ومعانيه فيما تقدم هناك.
📖 حوالہ / مصدر: یہ روایت نمبر (2278) پر سعید بن ابی عروبہ عن قتادہ کے طریق سے بھی گزر چکی ہے۔
(1) قد أخرج البخاري منه ذكر النهي عن الشرب من في السِّقاء برقم (5629) من طريق خالد الحذاء، عن عكرمة، عن ابن عباس.
📖 حوالہ / مصدر: امام بخاری نے مشکیزے کے منہ سے پانی پینے کی ممانعت کو (5629) میں ابن عباس سے روایت کیا ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 2528 in Urdu