المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
108. ما نقض قوم العهد قط إلا كان القتل بينهم ولا ظهرت الفاحشة في قوم إلا سلط الله عليهم الموت ولا منع قوم الزكاة إلا حبس الله عنهم القطر .
کسی قوم نے عہد نہیں توڑا مگر ان میں قتل عام پھیل گیا، اور کسی قوم میں فحاشی ظاہر نہیں ہوئی مگر اللہ نے ان پر موت مسلط کر دی
حدیث نمبر: 2610
حدثنا أبو علي الحسين بن علي الحافظ، حدثنا عبد الله بن محمد بن ناجيَة، حدثنا أبو كُريب، حدثنا أبو معاوية، حدثنا أبو إسحاق الشَّيباني، عن محمد ابن أبي المُجالِد، عن عبد الله بن أبي أَوفى قال: قلتُ: هل كنتم تخمِّسون الطعامَ في عهدِ رسول الله ﷺ؟ فقال: أصبْنا طعامًا يوم خيبر، وكان الرجل يجيءُ فيأخذُ منه بمِقدار ما يكفيه، ثم ينصرفُ (1) . صحيح على شرط البخاري، فقد احتجَّ بمحمد بن أبي المجالد وعبد الله بن أبي المجالد جميعًا، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2578 - على شرط البخاري
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2578 - على شرط البخاري
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے: میں نے پوچھا: کیا تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں غنیمت سے پانچوں حصہ لیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا: جنگ خیبر کے موقع پر کافی سارا غلہ ہمارے ہاتھ لگا تھا تو جس شخص کو جتنی ضرورت ہوتی وہ اپنی ضرورت کے مطابق اس سے لے جاتا تھا۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔ کیونکہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ابولمجالد کے دونوں بیٹوں محمد اور عبداللہ کی روایات نقل کی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2610]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 2610 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح. أبو كريب: هو محمد بن العلاء، وأبو معاوية: هو محمد بن خازم الضرير، وأبو إسحاق الشَّيباني: هو سليمان بن أبي سليمان.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ 🔍 ناموں کی تحقیق: ابو کریب سے مراد محمد بن علاء، ابو معاویہ سے مراد محمد بن خازم الضریر اور ابو اسحاق الشیبانی سے مراد سلیمان بن ابی سلیمان ہیں۔
وأخرجه أبو داود (2704) عن أبي كريب محمد بن العلاء، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابو داؤد (2704) نے ابو کریب محمد بن علاء کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وسيأتي برقم (2633) من هُشَيم بن بَشير عن أبي إسحاق الشَّيباني وأشعث بن سَوَّار.
🧾 تفصیلِ روایت: یہ روایت آگے نمبر (2633) پر ہشیم بن بشیر بحوالہ ابو اسحاق الشیبانی اور اشعث بن سوار کے طریق سے آئے گی۔