المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
22. بَيَانُ سَعَادَةِ الْمَرْءِ وَشَقَاوَتِهِ .
آدمی کی سعادت اور بدبختی کا بیان
حدیث نمبر: 2674
أخبرني أحمد بن محمد العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثني يحيى بن سليمان الجُعْفي، حدثني ابن وهب، حدثني حُيَيّ، عن أبي عبد الرحمن الحُبُلي، عن عبد الله بن عمرو: أنَّ رسول الله ﷺ خرج يومَ بدرٍ بثلاث مئةٍ وخمسةَ عشرَ من المُقاتِلة، كما خرج طالُوتُ، فدعا لهم رسول الله ﷺ حين خرج، فقال:"اللهم إنهم حُفاةٌ، فاحمِلْهم، اللهم إنهم عُراةٌ، فاكسُهُم اللهم إنهم جِياعٌ، فأشبِعْهم"، ففتح الله لهم يوم بدر، فانقَلَبوا وما منهم رجلٌ إلّا قد رجع بجَمَل أو جَمَلَين، واكتسَوْا وشَبِعُوا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنگِ بدر کے دن تین سو پندرہ جنگجوؤں کے ساتھ نکلے جیسے (سیدنا) طالوت نکلے تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے تو ان کے لیے دعا فرمائی اور عرض کیا: «اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ حُفَاةٌ، فَاحْمِلْهُمْ، اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ عُرَاةٌ، فَاكْسُهُمُ اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ جِيَاعٌ، فَأَشْبِعْهُمْ» ”اے اللہ! یہ لوگ ننگے پاؤں ہیں، تو انہیں سواری عطا فرما، اے اللہ! یہ برہنہ تن ہیں، تو انہیں لباس عطا فرما، اے اللہ! یہ بھوکے ہیں، تو انہیں سیر فرما۔“ چنانچہ اللہ نے انہیں جنگِ بدر کے دن فتح عطا فرمائی، اور وہ اس حال میں واپس ہوئے کہ ان میں سے ہر شخص ایک یا دو اونٹوں کے ساتھ لوٹا، ان کو لباس بھی ملا اور وہ شکم سیر بھی ہوئے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب قسم الفيء/حدیث: 2674]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب قسم الفيء/حدیث: 2674]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،كما عند الرواية السالفة برقم (2629).» [ترقيم الرساله 2674] [ترقيم الشركة 2657]
الحكم على الحديث: إسناده حسن
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 2674 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده حسن كما عند الرواية السالفة برقم (2629).
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند "حسن" ہے، جیسا کہ سابقہ روایت نمبر (2629) میں گزر چکا ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 2674 in Urdu