المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
48. قصة إسلام غيلان بن سلمة الثقفي وتخييره لأربعة من النساء
غیلان بن سلمہ ثقفی کے اسلام لانے اور چار عورتوں کے انتخاب کا واقعہ
حدیث نمبر: 2817
فحدَّثَناه علي بن حَمْشاذَ، حدثنا محمد بن أيوب، أخبرنا إبراهيم بن موسى، أخبرنا عيسى بن يونس، عن معمر، عن الزُّهْري، عن سالم بن عبد الله، عن أبيه، قال: أسلَم غَيلانَ بن سَلَمة الثَّقَفي وله عشرُ نِسوةٍ، فأمرَه رسولُ الله ﷺ أن يَتَخيّر منهن أربعًا، ويَتركَ سائرَهن (1) . وهكذا وجدتُ الحديثَ عند أهل اليَمَامة عن معمر:
عیسیٰ بن یونس کی سند کے ہمراہ مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: غیلان بن سلمہ الثقفی اسلام لائے تو اس وقت ان کے نکاح میں دس عورتیں تھیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ ان میں سے چار کا انتخاب کر لے اور باقی تمام کو چھوڑ دے۔ ٭٭ یونہی خراسان کے ائمہ کی بھی معمر سے روایت موجود ہے۔ (جو کہ درج ذیل ہے) [المستدرك على الصحيحين/كتاب النكاح/حدیث: 2817]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 2817 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات. عيسى بن يونس: هو ابن أبي إسحاق السَّبيعي.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے، اور اس سند کے رجال "ثقہ" ہیں۔ 📝 نوٹ / توضیح: (راوی) عیسیٰ بن یونس سے مراد "ابن ابی اسحاق السبیعی" ہیں۔
وأخرجه ابن حبان (4158) من طريق إسحاق بن راهويه، عن عيسى بن يونس، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابن حبان (4158) نے اسحاق بن راہویہ کے طریق سے، انہوں نے عیسیٰ بن یونس سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔