🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. حَضَانَةُ الْوَلَدِ لِلْمَرْأَةِ الْمُطَلَّقَةِ مَا لَمْ تَنْكِحْ
طلاق یافتہ عورت بچے کی حضانت کی زیادہ حق دار ہے جب تک وہ نکاح نہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2866
أخبرني أحمد بن محمد العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا محمود بن خالد الدمشقي، حدثنا الوليد بن مسلم، حدثني أبو عَمرو الأوزاعي، حدثني عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده عبد الله بن عمرو: أنَّ امرأة قالت: يا رسول الله، ابني هذا كان بطني له وِعاءً، وثَدْيِي له سِقاءً، وحَجْري له حِواءً، وإِنَّ أباه طلَّقني وأراد أن يَنزِعَه مني، فقال لها رسول الله ﷺ:"أنتِ أحقُّ به ما لم تَنْكِحي" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2830 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا یہ بیٹا ہے، میرا پیٹ اس کا برتن (ٹھکانہ)، میرا سینہ اس کا مشکیزہ اور میری گود اس کی پناہ گاہ رہی ہے، اب اس کے باپ نے مجھے طلاق دے دی ہے اور وہ اسے مجھ سے چھیننا چاہتا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم اس کی (پرورش کی) زیادہ حقدار ہو جب تک کہ تم (دوسرا) نکاح نہ کر لو۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطلاق/حدیث: 2866]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن.» [ترقيم الرساله 2866] [ترقيم الشركة 2847] [ترقيم العلميه 2830]

الحكم على الحديث: إسناده حسن.

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 2866 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده حسن.
⚖️ درجۂ حدیث: اس حدیث کی سند "حسن" ہے۔
وأخرجه أبو داود (2276) عن محمود بن خالد، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابو داود (2276) نے محمود بن خالد سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 11/ (6707) من طريق ابن جُرَيج، عن عمرو بن شعيب، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے احمد (11/ 6707) نے ابن جریج کے طریق سے، انہوں نے عمرو بن شعیب سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 2866 in Urdu